عمران خان کا دورہ لاہور اراکین اسمبلی نے شکایات کے انبار لگادئیے عمران خان شدیدبرہم، عثمان بزدار کو بڑا حکم جاری

  ہفتہ‬‮ 8 اگست‬‮ 2020  |  11:43

لاہور(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی کی شکایات پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو اگلے ہفتے فیصل آباد جانے کا حکم دیتے ہوئے ترقیاتی و انتظامی معاملات فوری حل کرنے کی ہدایت کردی۔دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم عمران خان سے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ممبران نے وزیراعظم عمران خان سے شکایات کی بھرمار کر دی۔ممبران قومی اسمبلیکی شکایات پر وزیراعظم نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو اگلے ہفتے فیصل آباد جانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی

ترقیاتی و انتظامی معاملات ہیں انہیں فوری حل کیا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھے پتہ ہے پولیس اور پٹوار کلچر میں کرپشن ہو رہی ہے، بیوروکریسی اور پولیس کا اجلاس بلایاہے انہیں کہتا ہوں۔بیورو کریسی حکومت کا ساتھ نہیں دیتی، ہر جگہ مسائل ہی مسائل ہیں، نوٹس لیا جائے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

ہم قدم ارطغرل کے مزار پر

عاطف نواز راولپنڈی کی مکہ مارکیٹ میں دوپٹوں کا کام کرتا ہے‘ پندرہ سال کی عمر میں کام شروع کیا اور آہستہ آہستہ اس کام کا ماہر ہوتا چلا گیا‘ پندرہ سال قبل والد جگر کے عارضے کا شکار ہو گیا‘ انہیں ہیپاٹائیٹس سی ہوا اور وائرس آہستہ آہستہ ان کا جگر کھانے لگا‘ عاطف نے یہ 15 ....مزید پڑھئے‎