پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عیدالاضحی3 دن ہوتی ہے عمران خان پیر کو بھی چھٹی کا اعلان کریں،مفتی منیب نے وزیر اعظم سے مطالبہ کردیا،فواد چوہدری کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 29  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی ،مانیٹرنگ ڈیسک) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب نے ایک بار پھر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 25 سال سے رویت ہلال کو چلارہے ہیں، فواد چوہدری کہاں سے سائنس دان آگئے؟انہوں نے کہا کہ عید تین دن ہوتی ہے اس لیے عمران خان پیر کو بھی چھٹی کا اعلان کریں۔

بدھ کو ممتاز علمائے اہلسنت ودینی تنظیمات کے ہمراہ دارالعلوم امجدیہ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ ہم ماضیِ قریب میں دوتین عشروں تک فرقہ ورانہ شدت پسندی اور تصادم کے مظاہر دیکھتے آئے ہیں ، دوسرے ممالک کی پراکسی جنگیں ہماری سرزمین پر لڑی جاتی رہی ہیں، اس صورتِ حال کو بڑی مشکل سے کنٹرول کیا گیا ۔ چند سال سے ملک میں اس حوالے سے فضا پرسکون تھی ، پاکستان میں ذمہ دار علما اورعوام کی سطح پر کوئی سنی شیعہ تصادم نہیں ہے، سب اپنے اپنے دائرہء کار میں کام کر رہے ہیں ، لیکن گزشتہ چند دنوں سے صورتِ حال انتہائی حساس اور خطرناک ہوگئی ہے ۔ مسالک پہلے سے موجود چلے آرہے ہیں ، ان کے اپنے اپنے عقائد اورنظریات ہیں ،مگردینی لحاظ سے حساس اور جذباتی مسائل کو نہ کبھی عوامی سطح پر زیرِ بحث لایا گیا اور نہ ان باتوں کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا ۔لیکن گزشتہ چند دنوں سے پل کے نیچے سے بہت سا پانی گزر چکا ہے ، اہلسنت وجماعت کے مسلمہ معتقدات کی صریح توہین کی گئی ہے اور انتہائی نازیبا باتیں کہی گئی ہیں ، یہ انتہائی تکلیف دہ صورتِ حال ہے ، ہم علما اور عوامِ اہلسنت سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں۔

محرم الحرام بھی آنے والا ہے ، ملک کو امن وسلامتی کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہا کہ اگر بعض حضرات کو کسی قانون کے حوالے سے کوئی تحفظات یا شکایات تھیں تومشتعل لب ولہجے میں ان باتوں کوعوام میں لانے کے بجائے ان مراکز سے رجوع کرتے جہاں قانون سازی ہورہی ہے ،وہاں اپناموقف بیان کرتے ، لیکن ان چیزوں کو پبلک میںلانا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔ ہم اہلِ تشیع کے ذمے دار علما علامہ قاضی نیاز حسین نقوی، علامہ ساجد نقوی اور مجلس وحدت المسلمین کے قائدین کو متوجہ اور متنبہ کرتے ہیں کہ اپنے حضرات کو کنٹرول کریں ۔

فہمائش کریں اور خطرات سے آگاہ کریں ۔ اہلسنت وجماعت پاکستان کی غالب اکثریت ہیں اور اکثریت کو مشتعل کرناآگ سے کھیلنے کے مترادف ہے اور ملکی و ملی اعتبار سے انتہائی تباہ کن ہے۔ ہم ان باتوں کوریکارڈ پر لانے کے لیے یہاں مِن وعن نقل کرسکتے تھے، لیکن ایسا نہیں کر رہے ، کیونکہ یہ انتہائی اشتعال کا باعث بنیں گی اور پھر ان کا کنٹرول کرنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا۔ ہمیں حیرت ہے کہ محرم الحرام سے چند ہفتے پہلے ایسا کیوں کیا گیا ہے ۔

ہمیں خدشہ ہے کہ بعض داخلی اور خارجی قوتیں اس کے پیچھے کارفرما ہیں ،اولین فرصت میں اس آگ کو بجھایا جائے اوران مفاسد کا سدِباب کیا جائے۔ ہم یہ بھی تجویز کرتے ہیں کہ دینی اعتبار سے حساس معاملات کو ماتحت عدالتوں کے رحم وکرم پر نہ چھوڑا جائے، ان میں اِن مسائل کو حل کرنے اور طے کرنے کی مطلوبہ صلاحیت ہی نہیں ہے ، ان معاملات کو براہِ راست فیڈرل شریعت کورٹ اور سپریم کورٹ شریعت اپیلٹ بنچ یا اسلامی نظریاتی کونسل کو ریفر کیا جائے اور وہاں تمام مکاتبِ فکر کے مستند ، ثقہ اور معتمد علما کو فائز کیا جائے تاکہ یہ چیزیں عوام میں نہ آئیں اور ایسے حساس معاملات کی سماعت عدالتیں بنددروازے کے پیچھے کریں۔ اجلاس میں مفتی محمد الیاس رضوی ، مفتی محمد رفیق الحسنی ، علامہ محمد رضوان نقشبندی ،صاحبزادہ ریحان امجد نعمانی ، علامہ سید مظفر شاہ قادری، مفتی محمد عابد مبارک اور ثروت اعجاز قادری نے شرکت کی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…