اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

سول سرونٹس رولز 2020 پر فوری عملدرآ مد ، کتنے سال بعد ہر سرکاری ملازم کا ریکارڈ پرکھا جائیگا؟بڑا فیصلہ سامنے آگیا

datetime 16  جولائی  2020 |

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کا20سال سروس کی تکمیل پر ریٹائرمنٹ کیلئے سول سرونٹس رولز 2020 پر فوری عمل درآ مد کا فیصلہ۔20 سال سروس کے بعد ہر ملازم کا ریکارڈ پرکھا جائے گا، ریٹائرمنٹ بورڈز اور کمیٹیوں کے فیصلے کے مطابق عمل کیا جائیگا۔

ر یٹائر منٹ کے کیسز کاجائزہ لینے کیلئے بورڈ کا پہلا اجلاس رواں ماہ کے آ خری ہفتے میں ہوگا جس میں گریڈ 20سے 22تک کے 565افسروں کے کیسز زیر غور آئیں گے۔ روزنامہ جنگ میں شائع خبر کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد سول سرونٹس (سروس سے ڈائرکٹری ریٹائرمنٹ) رولز2020 وضع کیے گئےاور انکا نوٹیفکیشن 15اپریل 2020 کو کیا گیا۔ریٹائرمنٹ رولز 2020 کے تحت سروس کے 20 سال مکمل ہونے پر 1-22 گریڈ کےہر افسر / عہدیدار کی لازمی جانچ کی جا ئے گی ۔ ان قواعد کے تحت تشکیل دی جانے والے ریٹائرمنٹ بورڈز اور ریٹائرمنٹ کمیٹیوں کے ذریعے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔گریڈ 20-22 کے افسران کی کارکردگی کے جائزے کے لئے بورڈ کی سربراہی چیئرمین ایف پی ایس سی کرتے ہیں جبکہ سکریٹری اسٹیبلشمنٹ ، سیکرٹری کابینہ ، سیکرٹری خزانہ اور سکریٹری قانون اس کے مستقل ممبر ہیں۔ ہر وزارت کے گریڈ 17۔19 کے افسران کی جانچ کیلئے کمیٹی کا سربراہ متعلقہ ایڈیشنل سیکرٹری ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، فنانس ڈویژن اور لاء ڈویژن کے جوائنٹ سکریٹری اور متعلقہ محکمہ کے سربراہ اس کمیٹی کے ممبر ہیں۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…