ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

تمام مذاہب کو برابر قرار دیکر خواجہ آصف آرٹیکل 62ون ای کے تحت اہل نہیں رہے ن لیگی رہنما کی نااہلی کیلئے ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو ارسال

datetime 15  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام اآباد ( اآن لائن)مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کی نااہلی کے لئے ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کر دیا گیا،ریفرنس شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان کی جانب سے ترجمان شہداء فاؤنڈیشن حافظ احتشام احمد نے ارسال کیا،ریفرنس آئین پاکستان کے آرٹیکل 63دوکے تحت ارسال کیا گیا ہے۔

ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 8جولائی کو قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران خواجہ آصف کا مذہب کے متعلق توہین آمیز بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں اسلام کی بنیادی تعلیمات کا ہی علم نہیں ہے،لہٰذا وہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 62ون ای کے تحت رکن قومی اسمبلی رہنے کے اہل نہیں ہیں۔ریفرنس میں سپیکر قومی اسمبلی سے استدعا کی گئی ہے کہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دیکر بحیثیت رکن قومی اسمبلی ڈی سیٹ کرنے کے لئے ریفرنس آئین پاکستان کے آرٹیکل 63دوکے تحت آئندہ تیس دن کے اندر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کیا جائے ۔ آئین پاکستان کے آرٹیکل 63دوکے تحت اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گئے ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ’’پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنماء￿ و رکن قومی اسمبلی نے 8جولائی کو قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران ایسے الفاظ کہے جو ناصرف توہین اسلام ہے بلکہ واضح نص قرآنی کی بھی خلاف ورزی اور توہین ہے،8جولائی کو قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران خواجہ آصف نے یہ بھی کہا تھا کہ انہوں نے عید کی نماز نیویارک میں چرچ میں اداء کی تھی،خواجہ محمد آصف کو یہ بھی معلوم نہیں کہ مسلمانوں کو عید کی نماز عید گاہ یا مسجد میں پڑھنے کا حکم ہے۔

مساجد کی موجودگی میں چرچ یا گرجا گھروں میں نماز پڑھنا ناجائز و حرام ہے،آئین پاکستان کے آرٹیکل 62ون ای کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے یا رکن قومی اسمبلی رہنے کے لئے ضروری ہے کہ اسلام کی تعلیمات کا خاطر خواہ علم ہو،خواجہ محمد آصف کی جانب سے تمام مذاہب کو نعوذباللہ برابر قرار دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں اسلام کی بنیادی تعلیمات کا ہی علم نہیں ہے،لہٰذا وہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 62ون ای کے تحت رکن قومی اسمبلی رہنے کے اہل نہیں ہیں‘‘۔

ترجمان شہداء فاؤنڈیشن حافظ احتشام احمد کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گئے ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ’’آئین پاکستان کے آرٹیکل 62کے تحت جب کسی رکن قومی اسمبلی کی اہلیت پر کوئی سوال اٹھے تو آئین پاکستان کے آرٹیکل 63دوکے تحت اسپیکر قومی اسمبلی پر لازم ہے کہ وہ مذکورہ رکن قومی اسمبلی کو نااہل قرار دیکر ڈی سیٹ کرنے کے لئے ریفرنس تیس دنوں کے اندر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کریں‘‘۔ترجمان شہداء فاؤنڈیشن کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گئے ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ’’خواجہ محمد آصف کو دستور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل62ون ای کے تحت نااہل قرار دیکر بحیثیت رکن قومی اسمبلی ڈی سیٹ کرنے کے لئے دستور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل 63دوکے تحت ریفرنس آئندہ تیس دن کے اندر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…