اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا کے زیر علاج مریض 77 ہزار 573 رہ گئے، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 72 ہزار 810 ہوگئی۔ چوبیس گھنٹوں مزید 2165 کیسز اور 67 اموات ریکارڈ ہوئی،ملک بھر میں کورونا کیسز دو لاکھ 55 ہزار 769 ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینیٹر کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 2165 کیسز اور 67 اموات ریکارڈ ہوئیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس کے تازہ
اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار 769 تک جاپہنچی،سندھ میں کورونا کیسز ایک لاکھ سات ہزار سے تجاوز کر گئے، پنجاب میں 88 ہزار سے زائد، کے پی کے میں 31 ہزار سے زائد ،اسلام آباد میں 14315 ، بلوچستان میں 11239 ، گلگت میں 1708 اور آزاد کشمیر میں 1688 کیسز ریکارڈ ہوچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق کورونا کے 1 لاکھ 72 ہزار 810 مریض صحتیاب ہوگئے ایکٹو کیسز کم ہو کر77 ہزار 573 رہ گئے ۔