اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 118افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 4304 ہوگئی جبکہ وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 337 تک جا پہنچی ،اب تک 98 ہزار 503 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2846 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے نتیجے میں مریضوں کی تعداد دو لاکھ 9 ہزار 337 ہوگئی جبکہ اب تک 98 ہزار 503 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 337 ہو گئے،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2846افراد کورنا وائرس کا شکار ہوئے ، این سی اوسی کے مطابق سب سے زیادہ سندھ میں کورنا مریضوں کی تعداد 81 ہزار 985 ہے، پنجاب میں 75501 اور خیبرپختونخواہ میں 26115 مریض زیر علاج ہیں ۔ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں 12775 اور بلوچستان میں 10426 افراد کورنا وائرس کا شکار ہیں ۔ این سی اوسی کے مطابق گلگت بلتستان میں 1470اور آزاد کشمیر میں کورنا مریضوں کی تعداد1065ہے،ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 4304 تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق ایک دن میں کورنا وائرس میں مزید 118افراد کی جان لے لی جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4304 ہوگئی ۔