منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کے وہ علاقے جہاں آج مکمل سورج گرہن لگے گا یہ سلسلہ کس وقت تک برقرار رہے گا؟پڑھئے تفصیلات

datetime 21  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سورج گرہن لگنا شروع ہو چکاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر علاقوں میں سورج کو جزوی طور پر گرہن لگے گا۔ پاکستان میں جزوی سورج گرہن کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 08:46 منٹ پر شروع ہوگا اور 14:34 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔ 11:40 منٹ پر یہ انتہا پر ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، گلگت ، مظفر آباد، سکھر اور گوادر میں دیکھا جائے گا۔سکھر میں یہ چھلے دار شکل میں مکمل طور پر دکھائی دے گا جبکہ باقی شہروں میں جزوی طور پر سورج گرہن ہو گا۔اسلام آباد میں جزوی سورج گرہن کا آغاز 9 بجکر 50 منٹ پر ہو گا اور یہ 01 بج کر 06 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔کراچی میں سورج گرہن کی شروعات صبح 9 بج کر 26 منٹ سے ہوگی جب کہ سورج گرہن کا اختتام دوپہر 12 بج کر 46 منٹ پر ہو گا جب کہ کراچی میں سورج گرہن 10 بجکر 59 منٹ پرانتہاپرہوگا ،سورج گرہن کراچی کے جنوبی علاقوں میں 92 فیصددیکھاجاسکےگالاہور میں سورج گرہن کی ابتدا صبح 9 بج کر19منٹ پر ہوگی جب کہ 11 بج کر 26 منٹ پر سورج کو سب سے زیادہ گرہن لگے گا اور اختتام دوپہر 1 بج کر 10 منٹ پر ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق گوادر،سکھراورلاڑکانہ میں آگ کے گولے کامنظردیکھاجاسکے گا،اس دوران سورج روشنی کے گول دائرے جیسا نظر آئے گا۔سب سے زیادہ سورج گرہن سکھراورگوادرمیں دیکھاجاسکے گا جب کہ سورج گرہن کاکم ترین دورانیہ گلگت میں ہوگا۔سورج گرہن سکھرمیں 100 فیصددیکھاجاسکےگا ۔

دوسری جانب ماہرین امراض چشم نےسورج گرہن کو انسانی آنکھوں کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سورج گرہن کے دوران الٹرا وائلٹ شعائیں نکلیں گی جو انسانی آنکھوں کی بینائی ہمیشہ کے لیے ختم کرسکتی ہیں۔ماہرین امراض چشم کے مطابق سورج گرہن کے دوران 2 گھنٹے تک شعائیں انتہائی خطرناک ہوں گی، لہٰذا شہری سورج گرہن کے دوران گھروں میں رہیں، سورج کی شعائیں ریٹینا پر کالا دھبا ڈال سکتی ہیں، سورج کو براہ راست دیکھنے والوں کی بینائی ہمیشہ کے لیے ختم ہوسکتی ہے، جب کہ سورج گرہن کے دوران خواتین اور بچوں کو خصوصی اختیاط کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…