ایل او سی پر صورتحال تشویشناک !بھارتی فوجی مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے ،بھارت آگ سے نہ کھیلے ،ہم تیار ہیں، بھرپورطاقت سے جواب دیں، ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار نےدھماکہ خیز اعلان کر دیا

3  جون‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کچھ عرصے سے صورتحال بہت تشویشناک ہے، بھارت آگ سے نہ کھیلے،ورنہ منہ توڑ جواب دینگے ،بھارت کے کواڈ کاپٹرز نے کئی بار خلاف ورزی کی جنہیں مار گرایا گیا،ہم تیار ہیں، کسی قسم کا شک نہیں ہونا چاہیے، فل مائنڈ کے ساتھ جواب دیں گے،

فوج مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے،یواین مبصرین گروپ کومکمل آزادی ہے پاکستان سائیڈ پرجہاں مرضی جاسکتے ہیں،بھارت بھی یو این مبصر گروپ، عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دے تو چیزیں بہت کلیئر ہو جائیں گی۔ ایک انٹرویومیں پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان کی فوج بہت بہتر طریقے سے جواب دے رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کے کواڈ کاپٹرز نے کئی بار خلاف ورزی کی جنہیں مار گرایا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی شدید پامالی کی جارہی ہے، وہ چاہتا ہے ان تمام چیزوں سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کی طرف لائن آف کنٹرول پرایڈوانچرازم کیا جائے، اگر دشمن ملک کسی قسم کی جارحیت کی توبھرپورجواب دیں گے، ہم تیار ہیں، کسی قسم کا شک نہیں ہونا چاہیے، فل مائنڈ کے ساتھ جواب دیں گے، میجر جنرل بابر افتخار نے کہاکہ بھارت کو بعض محاذوں پر بہت بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے، وہاں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے معیشت کو دھچکے لگ رہے ہیں۔پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ بھارت نیپال سرحد پر نقشوں میں بھی ان کو بڑی شرمندگی ہوئی، وہاں پر اسلامو فوبیا کی اٹھنے والی لہر کو پوری دنیا نے محسوس کیا ہے، اس ساری صورتحال پر نظر ہٹانے کے لیے ایل او سی پر کوئی کارروائی کرنا چاہتا ہے جس کے لیے وہ سٹیج بنا رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بھارت کا سب سے

بڑا ڈرامہ پلواما ٹو تھا، ڈرامہ کر کے دن کی روشنی میں گاڑی کوتباہ کیا تاکہ شواہدنہ مل سکیں، بھارت اس ساری کارروائی کے ذریعے سٹیج بنارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیرمظالم کوپوری دنیا دیکھ رہی ہے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کو دبانے کے لیے کشمیریوں کو شہید کر رہی ہے، بھارتی فورسزنے 7سال کے بچے کوبھی معاف نہیں کیا۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارتی سینئرملٹری قیادت

لانچ پیڈ کا الزام لگاتی ہے، یواین مبصرین گروپ کومکمل آزادی ہے پاکستان سائیڈ پرجہاں مرضی جاسکتے ہیں،پاکستان عالمی میڈیا کو لائن آف کنٹرول پر کئی بار لے جا کر بھی جا چکا ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان نے عالمی میڈیا سمیت مبصرین کو کبھی کسی قسم کی رسائی سے انکار نہیں کیا، بھارت بھی یو این مبصر گروپ، عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دے تو چیزیں بہت کلیئر ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت آگ سے نہ کھیلے، ہم تیارہیں، جواب دیں گے، فوجی مہم جوئی کے سنگین نتائج ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت ہر ناکامی کا حل ہمارے خلاف مہم جوئی میں ڈھونڈتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دشمن ملک سمجھ لے کسی بھی فوجی مہم جوئی کے نتائج ہوں گے۔ آگ سے نہ کھیلا جائے، فوج مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے۔ ترجمان پاک فوج نے کہاکہ بھارت ہم پر لانچ پیڈ کا الزام لگاتا ہے، بھارت کا

سب سے بڑا ڈراما پلواما ٹو تھا جس میں کوشش کی گئی کہ شواہد نہ مل سکیں، بھارت جو الزام لگا رہا ہے اس کے شواہد کا تو آج کل ہونا مسئلہ ہی نہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو شہید کرکے ان کی لاشیں بھی ورثا کے حوالے نہیں کر رہی، بھارتی سیکیورٹی فورسز نے 7 سال کے بچے کو بھی عاف نہیں کیا، بھارت میں اسلامو فوبیا کی اٹھنے والی لہر کو پوری دنیا نے محسوس کیا ہے، خطے میں تمام دیرینہ معاملات کا تعلق بھارت کے ساتھ ہے، خطے میں تمام تنازعات کے حل کیے بغیرامن نہیں آ سکتا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…