اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود مہنگائی کم نہ ہونے کا نوٹس لے لیا ہے ۔وزیراعظم آفس کی جانب سے مشیر خزانہ،چاروں چیف سیکرٹریز کو خط لکھا گیا ہے جس میں وزیر اعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اورقومی قیمت کنٹرول کمیٹی ہفتہ وار اشیا کی قیمتوں کو مانیٹر ک کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ وفاقی کابینہ کو قیمتوں میں کمی لانے کیلئے طریقہ کار وضح کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعظم عمران خان نے
کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں بڑے پیمانے پر کمی کے باوجود اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں ، آٹے کی قیمت بڑھانے کی کوئی منطق نہیں بنتی ، وزیر اعظم نے صوبوں کے وزرائے اعلی اور چیف سیکرٹریزی کو معاملہ دیکھنے کی ہدایت کردی جبکہ صوبائی حکومتیں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنائیں ، وزیر اعظم نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے ،عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ ہر صورت پہنچا چاہیے ۔