کورونا لاک ڈاؤن ،لندن میں زیر علاج نوازشریف کی اہلخانہ کے ہمراہ نئی تصاویر منظر عام پر سابق وزیر اعظم کس مقام پر چائے پیتے دیکھے گئے؟ تحریک انصاف کا شدیدردعمل

30  مئی‬‮  2020

لندن( آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی کورونالاک ڈاؤن کے دوران اہلخانہ کے ہمراہ نئی تصاویر منظر عام پر آگئیں ، جس میں نوازشریف کو ہائیڈ پارک پلیس کے سامنے دفتر کے عقبی حصے میں بیٹھ کر چائے پیتے دیکھا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق لندن میں زیر علاج سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلخانہ کے ہمراہ نئی تصاویرسامنے آگئیں۔

جس میں نوازشریف نے اہل خانہ کے ہمراہ ہائیڈ پارک پلیس کے سامنے حسن نواز کے دفتر کے عقبی حصے میں بیٹھ کر چائے پیتے دیکھا جاسکتا ہے، نوازشریف کو کورونا لاک ڈاؤن کے دوران پہلی بار گھر سے باہر دیکھا گیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے نوازشریف کی تصویر پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قوم کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے، یہ جھوٹ بول کر لندن گئے، تین دفعہ وزیراعظم بننے والے میں سچ بولنے کی اخلاقی قوت نہیں، یہ لوگ جھوٹ بول کر ملک سے بھاگ جاتے ہیں، ترس آتا ہے ان پر جو اب بھی جھوٹ سنتے اورانکولیڈر مانتے ہیں۔یاد رہے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ڈاکٹروں نے میاں نواز شریف کو بھی آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میاں نواز شریف عمر کے ایسے حصے میں ہیں جس میں کرونا کا حملہ ہونے کا خطرہ ہے۔خیال رہے رواں سال جنوری میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن کے مہنگے ترین ریستوران میں ناشتے کی تصویر وائرل ہوئی تھی ، فیملی ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر نوازشریف چہل قدمی کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ باہر گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…