اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے چوہدری برادران سے رابطے،سیاسی صورت حال کے علاوہ شوگر کمیشن رپورٹ اور اس کی روشنی میں حکومتی اداروں کی ممکنہ کارروائیوں اور اس حوالے سے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوا،روزنامہ جنگ کے مطابق جہانگیر ترین کے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے قریبی دوست ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں اور رابطے جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق جہانگیرترین اور ان کے با اثر رفقا مسلم لیگ ن اور ق لیگ کو قریب لانے میں اپنا اثرورسوخ استعمال کر رہے ہیں، اس حوالے سے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں میں سیاسی جوڑتوڑ سے پی ٹی آئی کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے،شوگر کمیشن رپورٹ کے بعد جہانگیر خان ترین کے مسلم لیگ ن اور ق کی اعلیٰ قیادت سے بالواسطہ اور براہ راست رابطوں میں تیزی بڑی اہمیت کے حامل ہو سکتی ہے۔