جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

’’پاکستانی امن دستے دنیا میں انسانیت کی خدمت جاری ‘‘ 28ممالک میں دو لاکھ سے زائد فوج کے ہمراہ 46 مشترکہ مشن میں حصہ ۔۔آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے اہم اعلان کر دیا

datetime 29  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی امن دستے دنیا میں انسانیت کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں ،عالمی امن کیلئے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لیے پاکستان کی خدمات کا آغاز 1960 میں کانگو سے ہوا، پاکستان اب تک دنیا کے تقریبا 28ممالک میں دو لاکھ سے زائد فوج کے ہمراہ 46 مشترکہ مشن میں حصہ لے چکا ہے

جبکہ پچھلے کئی سالوں میں پاکستان یو این امن مشنز میں مستقل طور پر تعاون کرنے والے ممالک میں سب سے بڑا اور مؤثر ملک رہا ہے۔ اس وقت پاکستانی فوجی دستے کانگو، سنٹرل افریقن ریبلک، جنوبی سوڈان، دارفور، صومالیہ، مغربی صحارا، مالیا اور قبرص میں تعینات ہیں جب کہ پاکستان یو این امن مشنز میں خواتین پیس کیپرز کو بھیجنے والا واحد ملک ہے۔ اس وقت اقوامِ متحدہ کی چھتری تلے 86 پاکستانی خواتین پیس کیپرز کانگو اور سنٹرل ایفریقن ریبلکن میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں، جن کی تعریف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رواں سال دورہ پاکستان کے دوران بھی کی۔مختلف خطوں میں امن کے لیے اب تک 24 افسران سمیت 157 پاکستانی جوان اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرچکے ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن مشنز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اپنے بہادر امن دستوں کے قربانی کے جذبے کو یاد کرتا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی امن دستے دنیا میں انسانیت کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت عالمی امن کے لیے پاکستان کا عزم غیرمتزلزل ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…