جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کل پاکستان میں عید ہوگی،شوال کا چاند آج رات کب سے کب تک دیکھا جاسکے گا؟فواد چوہدری نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 23  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارے کلینڈر کے مطابق کل پاکستان میں عید ہوگی دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں کل عید منائیں گے، چاند7بجکر36منٹ سے8بجکر14منٹ تک دیکھا جاسکے گا، سفارشات بھیج دیں وزیراعظم آفس جو فیصلہ کرے گا عمل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا چاند کے اوپر ملک میں ایک تنازع رہا ہے، ہرسال عید کے چاند کے موقع پر اختلافی مسئلہ پیدا ہوتاہے، شہاب الدین پوپلزئی ہرسال عیدکے چاندکاالگ اعلان کرتے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دنیا میں چاند دیکھنے کا کوئی مسئلہ ہی نہیں رہا، اسلام عقل اورعلم کا دین ہے، آئین کے تحت معاملات دیکھنے چاہئیں، مذہبی گروپوں کوجگہ دینے کے چکر میں لگے رہتے ہیں، ایسے میں فرقہ وارانہ گروپ اپنا حصہ مانگتے لگتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عینک سے جوچانددیکھتے ہیں وہ بھی ایک ٹیکنالوجی ہے، سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنے کا عمل بہت آسان ہوگیاہے، ریاست فرقہ واریت ،گروہی اختلافات سے بالاترہوتی ہے، چاند کے معاملے پر ہمارے مولوی کہیں گے سائنس کاتعلق نہیں، آپ جوعینک پہنتے ہیں،جس دوربین سے دیکھتے ہیں وہ سائنس ہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی ہمیشہ تنازع کا شکار رہی، چاندکو29دن سے کچھ وقت زیادہ لگتاہے زمین کے گرد چکر پورا کرنے میں، جب سورج، چاند اورزمین ایک لائن میںآجائیں گے تو زمین سے چاندنظرنہیں آتا۔فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب کے کیلنڈرمیں ایک منٹ بعدغروب کافرق ہوتووہ چاندنظر آنے کاکہتے ہیں۔

اسلامی کیلنڈرجاری کررکھاہے لیکن یہ بات آئی کہ چاندکانظر آناضروری ہے، ہم نے رویت ایپ بنائی جس پرچاندکی اس وقت سمت کاپتہ چل جائیگا وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ 22 مئی کی رات10:39پرشوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے، 7بجکر36منٹ پرغروب آفتاب ہے،7سے36منٹ کے بعد لیکر چاند دیکھا جاسکتا ہے، سانگھڑ،بدین،ٹھٹھہ،جیونی،پسنی میں چاند دیکھاجاسکتاہے، متعلقہ علاقوں کے شہری8بج کر14 منٹ تک چاند دیکھ سکتے ہیں، متعلقہ علاقوں میں 20گھنٹے کا چاند ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ دنیاکے تمام اسلامی ممالک کل عید منارہے ہیں، سعودی عرب،ترکی،انڈونیشیاسمیت دیگرممالک میں کل عید ہے، ہمارے کیلنڈر کے مطابق بھی کل پاکستان میں عید ہوگی، سعودی عرب میں رویت کوختم کیاگیا،اپنے کیلنڈرپر عیدمناتے ہیں۔ فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ اس بارسعودی عرب اورپاکستان میں عیدایک ساتھ کیوں ہورہی ہے، سعودی عرب میں ایک منٹ بعدچاندغروب ہوتا ہے تو اس پر عید کااعلان ہوجاتاہے اور ہمارے ہاں کہاجاتاہے چاند38منٹ کا ہوگا تو عید ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مفتی پوپلزئی آج عیدمنائیں گے،پشاورمیں اچانددکھنے کاکوئی امکان نہیں، کوئی زبردستی نہیں،کسی سے زبردستی عیدکا چاند نہیں منواسکتے، ہم نے اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوادی ہیں، وزیراعظم آفس جو فیصلہ کریگااس کے مطابق عمل کیاجائیگا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ چاہتے ہیں پوری مسلم دنیاکی طرح پاکستان میں بھی ایک دن عید ہو، سائنس کے مطابق آج رات شوال کے چاندکاارتقاہوچکاہے، آنیوالے وقت میں لوگ چاند پر عید منائیں گے، آئندہ مسئلہ یہ ہوگا کہ چاندپرموجودلوگ عید کیسے منائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…