اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف نے ہزارہ موٹر وے چیک پوسٹ پر پیش آنے والے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اب آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باوجوہ نے بھی سخت نوٹس لے لیاہے اور متعلقہ آفیسر کے خلاف فوراً ادارہ جاتی ضابطے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے حاضر سروس آرمی آفیسر کی بیگم نے ہزار موٹرے چیک پوسٹ پر اہلکاروں سے بدسلوکی کی جس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔اس واقعہ کے بعد پولیس اہلکاروں کی جانب سے تھانہ حویلیاں میں کارروائی کیلئے درخواست دی گئی ،جب یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو اتو کچھ ہی دیر میں عوامی توجہ کا مرکز بن گیا ۔