بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کورونا وائرس کے کیسز کے لحاظ سے دنیا کا 24واں بڑا ملک بن گیا، صورتحال میں بہتری کب سے آنا شروع ہوگی؟خوشخبری سنا دی گئی

datetime 6  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں گزشتہ 5 روز میں یومیہ 1000 کے قریب کیسز اور 20 سے زائد ہلاکتوں کے بعد پاکستان کورونا وائرس کے کیسز سے متعلق عالمی درجہ بندی میں24ویں اور اموات کے لحاظ سے 29 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔خیال رہے کہ اب تک ملک میں 500 سے زائد افراد کورونا وائرس سے انتقال کرچکے ہیں اسی طرح براعظم ایشیا میں کیسز کے لحاط سے پاکستان چھٹے جبکہ اموات کی تعداد میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

وزارت صحت کی ویب سائٹ پر موجود اعداد و شمار کے مطابق وہ ممالک جن میں زیادہ اموات ہوئیں ان میں امریکا میں 70 ہزار، اٹلی میں 29 ہزار سے زائد، برطانیہ 28 ہزار سے زائد، اسپین 25 ہزار اور بھارت میں ڈیڑھ ہزار ہلاکتیں شامل ہیں۔دوسری جانب چین اور ایران جو ابتدائی طور پر کیسز کی تعداد کے لحاظ سے درجہ بندی میں سب سے آگے تھے اب ان کی رینکنگ میں نمایاں کمی آئی ہے۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل پروفیسر ڈاکٹر عامر اکرام نے بتایا کہ پاکستان میں آئندہ ماہ سے صورتحال بہتر ہونا شروع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مختلف ماڈلز کے مطابق پاکستان میں کیسز کی مجموعی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہوسکتی تھی تاہم امید ہے کہ 30 مئی تک یہ تعداد ایک لاکھ سے کم ہوگی۔ڈاکٹر عامر اکرام نے کہا کہ اسپین اور اٹلی سمیت 9 ممالک میں کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے ، برازیل اور روس اب کورونا وائرس کا نیا مرکز بننے جارہے ہیں اور پاکستان میں 30 مئی کے بعد تعداد میں کمی آنا شروع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ امید تھی ک درجہ حرارت بڑھنے سے کیسز میں اضافے کی رفتار سست ہوجائیگی تاہم بارشوں کے نئے سلسلے سے وائرس کو پھیلنے میں مدد ملی۔ڈاکٹر عامر اکرام نے کہا کہ صورتحال تاحال قابو میں ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کسی بڑے نقصان کے بغیر اس مشکل وقت سے گزر جائے گا۔ادھر مائیکروبائیولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر جاوید عثمان نے بتایا کہ وائرس 56 ڈگری سینٹی گریڈ پر ختم ہوتا ہے اور انسانی جسم میں یہ درجہ حرارت حاصل کرنا ممکن نہیں کیونکہ انسانی خلیے 42 ڈگری سینٹی گریڈ پر ختم ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمارات کے اندر عام طور پر درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رہتا ہے۔ڈاکٹر جاوید عثمان نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ برصغیر میں وائرس امریکا اور اٹلی جتنا نہیں کیونکہ وائرس آر این اے( رائبو نیوکلک ایسڈ) سے بنا ہے جس میں خود کو تبدیل کرنے کی صلاحیت 100 گنا ہوتی ہے اسی لیے آر این اے وائرسز جیسا کہ ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس سی کی ویکسین ایجاد کرنا مشکل ترین ہے تاہم این آئی ایچ میں موجود ایک ماہر نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس رائے سے اختلاف کیا کہ 30 مئی کے بعد پاکستان میں وائرس پر قابو پالیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں وائرس کے پھیلاؤ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، تاہم میرا موقف ہے کہ پہلے مرحلے میں تیزی ابھی شروع ہوئی ہے کہ یومیہ 1000 کیسز اور 20 اموات ہورہی ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مئی کا مہینہ پریشان کن ہوگا۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نقل وحرکت پر عائد پابندیوں میں نرمی کرنے جارہی ہے جبکہ ہمارے لوگ ذمہ دار نہیں ہیں اور اس سے محکمہ صحت کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…