پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں پاکستانی مزدور خودکشی پر مجبور ،مدد کی اپیل پر جانتے ہیں حکومت پاکستان نے کیا مشورہ دیدیا؟

datetime 26  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سعودی عرب میں پاکستانی مزدور پریشان، حکومت سے مدد کی اپیل کر دی ۔مزدور وں نے بتایاکہ سعودی عرب میں چھ سات ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، ہم لوگ بغیر اقامے کے ہیں، آج تک اقامہ نہیں بنا،اقامہ نہ ہونے کی وجہ سے سعودی عرب میں پھنس گئے ہیں، واپس نہیں جاسکتے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سے ویزے خرید کر سعودی عرب آئے تھے۔

ہماری کیا غلطی ہے؟ایک ماہ سے زائد عرصہ سے بغیر کام کے بیٹھے ہیں، کھانے پینے کے لئے کچھ نہیں،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ہماری مدد کریں، ہم مزدور لوگ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک ہی کمرے میں ساتھ ساتھ جڑ کر سونے پر مجبور ہیں، اس وجہ سے کورونا کے شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فاقہ کشی تو پہلے ہی بھگت رہے ہیں، ہماری بروقت مدد نہ ہوئی تو خودکشی پر مجبور ہوں گے۔دریں اثنا ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی جن کے پاس اقامے نہیں ان کی واپسی آسان نہیں۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ یہ پاکستانی ایک سال سے سعودی عرب میں ہیں تاہم ان کو اقامے جاری نہیں ہوئے، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کی طرف سے ان سے کئے گئے وعدے پورے کئے گئے، ان پاکستانیوں نے پروموٹر کو بھاری معاوضے ادا کئے، یہ پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں لیکن اقامے نہ ہونے کی وجہ سے ایسا بہت مشکل ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ان کا سعودی عرب سے خروج صرف لیبر کورٹ کے ذریعہ ہی ممکن ہے، ان پاکستانیوں کو اپنے بقایا جات اور واپسی کے لئے لیبرکورٹ جانا ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ جدہ میں پاکستانی قونصل خانہ ان کے لئے راشن کا انتظام کر رہا ہے، صورتحال سے پاکستان میں متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے، اوورسیز ایمپلائمنٹ بیورو نے پروموٹر کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…