اسلام آباد ( آن لائن) کورونا وائرس کے باعث خلیجی ممالک میں تقریبا 21 ہزار پاکستانیوں کی نوکریاں چلی گئیں، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے کمپنیوں کو پاکستانیوں کو تین ماہ تک نوکریوں سے نہ نکالنے کی ہدایت ہے تاہم متحدہ عرب امارات میں ایسا نہیں ہے۔ سید ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک میں تقریبا 21 ہزار پاکستانیوں کی کورونا وائرس
کے باعث نوکریاں چلی گئی ہیں۔ انہوں نے ان میڈیا رپورٹس کی تردید کی جن میں کہا جارہا تھا کہ صرف متحدہ عرب امارات میں ہی کورونا وائرس کے باعث 40 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی نوکریاں چلی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سعودی عرب میں 1245 ، قطر میں 691 ، اومان میں 600 ،کویت میں 500 ، بحرین میں 387 اور عراق میں 200 افراد کو اس ہفتے تک نوکریوں سے فارغ کیا گیا ہے۔