اسلام آباد (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) آٹا و چینی سکینڈل انکوائری کمیشن کی آڈٹ رپورٹ تاخیر کا شکار ہوگئی، ڈی جی ایف آئی اے کو حتمی رپورٹ جمع کرانے کیلئے دو ہفتے کی مہلت دے دی۔ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی نے وزیر اعظم سے دو ہفتے کی مہلت مانگی، جس پر مدت بڑھا دی گئی۔
ایف آئی اے کی فورنزک آڈٹ ٹیم میں 2 افسران کا اضافہ کر دیا گیا، لاہور سے ارسلان وٹو اور اسلام آباد سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا، فورنزک رپورٹ پیش کرنے کی تاریخ 25 اپریل مقرر تھی۔یاد رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا تھا کہ رپورٹ تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے۔