اسلام آباد( آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانی ڈاکٹروں کے لئے ’یاران وطن‘ پروگرام کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنے بیرون ملک ماہرین صحت کے لیے یاران وطن کا اقدام اْٹھایا ہے۔بیرون ملک ہمارے ماہرین صحت اپنی خدمات دینے کے لیے اب رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ یہ ماہرین صحت پاکستان میں کورونا سے لڑنے میں ہمارے مدد کرنا چاہتے ہیں۔
پروگرام کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹر کورونا وائرس سے جنگ میں تعاون کے لئے اپنی سروسز رضاکارانہ طور پر پیش کرنے کے لئے خود کو رجسٹر کراسکیں گے۔ وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کو ٹیلی میڈیسن، ٹیلی ٹریننگ اور ریسرچ کے ذریعے تعاون کی دعوت دی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانی ماہرین صحت کورونا کے خلاف جنگ میں صف اول میں کھڑے ہیں۔