پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگر انسانوں کے ہاتھ میں عزت اور ذلت ہوتی توسارے پیسے والے ہی عزت دار کہلاتے، وزیر اعظم نے آئی ایس آئی کی مدد سے لاک ڈاؤن کیلئے ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم لانے کا اعلان کر دیا

datetime 24  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کی مدد سے لاک ڈاؤن کیلئے ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے امتحان ہے، بھارت، بنگلا دیش اور افریقا جیسے ممالک مشکل سے دوچار ہیں،ہمیں قوم بن کر اس امتحان سے نبرد آزما ہونا پڑے گا،لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں بیروزگاری بڑھی، ہمیں لاک ڈاؤن کے ساتھ کاروبار بند نہیں کرنے چاہیے تھے،

کسی ملک یا عالمی ادارے نے ایک ڈالر بھی مدد نہیں کی، زرمبادلہ اور ٹیکس گرگیا، کاروبار بند ہوگئے پاکستان کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، ہمیں صرف غیرملکی قرضوں پر شرح سود کی ادائیگی میں ایک سال کی چھوٹ ملی ہے،جنہوں نے کرپشن سے پیسہ بنایا وہ آزاد میڈیا سے خوفزدہ ہیں، 2008 کے بعد کرپٹ لوگ حکومت میں آئے اور کرپشن چھپانے کیلئے میڈیا کو استعمال کیا گیا،ہالی وڈ اور بالی وڈ فحاشی پھیلا رہے ہیں اور یہ فحاشی خاندانی نظام کو تباہ کر رہی ہے۔ڈیجیٹل میڈیا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے امتحان ہے، بھارت، بنگلا دیش اور افریقا جیسے ممالک مشکل سے دوچار ہیں لہٰذا ہمیں قوم بن کر اس امتحان سے نبرد آزما ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں بیروزگاری بڑھی، ہمیں لاک ڈاؤن کے ساتھ کاروبار بند نہیں کرنے چاہیے تھے، کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کورونا کب تک رہے گا لیکن تعمیرات کھل رہی ہیں، اب ہم جدید سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا اور کہا کہ آئی ایس آئی کے ساتھ مل کر ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم پورے پاکستان میں شروع کریں گے، جس علاقے میں کورونا ہو، صرف اسے لاک ڈاؤن کیا جائے گا، باقی میں کاروبار چلتا رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کمزور طبقہ بہت مشکل میں ہے، جو دیہاڑی دار طبقہ ہے اس کا ریکارڈ نہیں ہے وہ گھر بیٹھا ہوا ہے،

کورونا کے ساتھ غریبوں کو دیکھ کر ملک چلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی ملک یا عالمی ادارے نے ایک ڈالر بھی مدد نہیں کی، زرمبادلہ اور ٹیکس گرگیا، کاروبار بند ہوگئے پاکستان کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، ہمیں صرف غیرملکی قرضوں پر شرح سود کی ادائیگی میں ایک سال کی چھوٹ ملی ہے۔میڈیا کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ میں نے میڈیا کا عروج اور زوال دیکھا، ینکرز کی ریٹنگ بڑھتی اور کم ہوتی بھی دیکھی ہے، عزت اور ذلت سب اللہ کی طرف سے ہے،اگرکوئی یہ سمجھے کہ وہ دوسرے کو ذلت دے گا تو وہ غلطی پر ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اگر انسانوں کے ہاتھ میں عزت اور ذلت ہوتی توسارے پیسے والے ہی عزت دار کہلاتے، اللہ حق کے ساتھ ہے،

سچ کو زیادہ دیر دبایا اور چھپایا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 30 اکتوبر کے جلسے میں لوگوں کو بہت ریٹنگ ملی، تحریک انصاف پہلی جماعت ہے جس نے سوشل میڈیا کو اپنایا، میں نے عارف علوی کے ساتھ مل کر سوشل میڈیا ٹیم بنوائی اور انہیں متحرک کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ جنہوں نے کرپشن سے پیسہ بنایا وہ آزاد میڈیا سے خوفزدہ ہیں، 2008 کے بعد کرپٹ لوگ حکومت میں آئے اور کرپشن چھپانے کیلئے میڈیا کو استعمال کیا گیا جبکہ ماضی میں پلانٹڈ پروگرام کیلئے اینکرز پر پیسہ استعمال ہوا، کرنٹ افیئر کے پروگرام لوگوں کیلئے بے معنی ہوچکے ہیں، لوگ بھی تنگ ہیں، کیوں کہ ان پروگراموں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔انہوں نے کہاکہ ہالی وڈ اور بالی وڈ فحاشی پھیلا رہے ہیں اور یہ فحاشی خاندانی نظام کو تباہ کر رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کب ختم ہوگا، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کھول رہے ہیں تاہم اس میں وقت لگے گا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…