اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

مراد علی شاہ کا دہرا معیار، ایک طرف یوسیز کے ماہانہ اخراجات میں  2لاکھ کی کمی ، دیگر محکموں کےترقیاتی فنڈز بھی بند، دوسری طرف وزیر اعلیٰ ہائوس کی تزئین و آرائش کیلئےڈیڑ ھ کروڑ جاری

datetime 23  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاؤس کی تزین و آرائش کیلئے ڈیڑھ کروڑ جاری ،میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کی تزین و آرائش کا کام شفاف طریقے سے کیا جائے۔واضح رہے کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں وزیراعلیٰ سندھ دوہرامعیار برت رہے ہیں۔

یونین کونسلز کے ماہانہ اخراجات کے دو دولاکھ روپے کی کٹوتی کی گئی ہے، دیگر محکموں کے ترقیاتی فنڈز بھی بند کردیئے گئے ہیں، عوام بھی گھروں میں قید ہیں،زندگی کا پہیہ جام ہے، وزیراعلیٰ بار بار یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کو حکومت کو مالی بحران کا سامنا ہے لیکن وزیراعلیٰ ہاؤس کی سجاوٹ کیلئے مشکل وقت میں رقم جاری کردی گئی جبکہ مزید رقم بھی جاری کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔اس معاملے پر ترجمان وزیراعظم شہباز گل نے شدید تنقید کردی، ٹویٹ پر لکھا کہ یہ ہے آپ کی اصل مینجمنٹ ۔ سوائے عوام کے پیسے پر لوٹ مار کرنے کہ آپ کو کچھ نہیں آتا۔ ایک وزیراعظم پاکستان عمران خان ہیں جو اپنی سرکاری رہائش گاہ کو یونیورسٹی بنا رہے ہیں۔ایک آپ ہیں کہ کرونا کے مشکل ترین حالات جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس سے لڑ رہی ہی آپ تزین و آرائش کر رہے ہیں۔ترجمان وزیراعظم ڈاکٹر شہبازگل کا مزید کہنا ہے کہ سندھ حکومت کرونا کے معاملے پر سیاست کررہی ہے۔۔ کوروناعالمی جنگ ہے،اس پرسیاست افسوسناک ہے۔ ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔۔ لاک ڈاؤن میں توسیع عوام کیلئےتکلیف کاباعث بنےگی۔ کرونا سے بچاتے بچاتےعوام کوغربت سےنہیں مارسکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…