اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ، کوروناسے پیداشدہ صورتحال، علاقائی سیکیورٹی اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے امریکہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے،
بدھ کے روز ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے دونوں رہنماؤں کے درمیان کورونا کی صورتحال علاقائی سیکیورٹی، اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو فنڈز کی فراہم پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا، امریکی صدر نے پاکستان کو وینٹی لیٹرز فراہمی کی پیشکش کی جبکہ مقبوضہ کشمیر لاک ڈاؤن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس کے معاملے پر تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔