اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس کے معاشی، سماجی اور نفسیاتی اثرات پر بھی نظررکھی جائے،سول انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم احکامات جاری کر دیے

datetime 22  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سول انتظامیہ سے ہرممکن تعاون کیا جائے گا،پاک فوج رمضان میں دوسرے اداروں سے مل کر قوم کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے اور کورونا وائرس کے معاشی، سماجی اور نفسیاتی اثرات پر بھی نظررکھی جائے،

سول،ملٹری مربوط روابط کیلئے این سی اوسی کاکردارلائق تحسین ہے۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنر ل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا، جہاں ڈی جی پلاننگ این سی اوسی جنرل آصف محمود گورایا کی جانب سے سربراہ پاک فوج کو جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج کو کورونا وبا کے پاکستان میں متوقع پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، وائرس سے پیدا صورتحال، نیشنل کمانڈ کے فیصلوں، سول انتظامیہ کی مدد و تعاون اور ٹیسٹنگ وقرنطینہ سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا کی روک تھام کیلئے محدود وسائل میں کیے گئے اقدامات اورکوششوں کی تعریف کی اور این سی او سی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کورونا کے خطرے سے متعلق جائزے کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سربراہ پاک فوج نے کہا کہ پاک فوج کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے اور عوام کی مدد کیلئے سول انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔آرمی چیف نے ہدایت جاری کی کہ پاک فوج رمضان میں دوسرے اداروں سے مل کر قوم کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے، اور کورونا وائرس کے معاشی، سماجی اور نفسیاتی اثرات پر بھی نظررکھی جائے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…