پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

فیصل ایدھی کو کرونا وائرس عمران خان سے ملاقات کرنے کے بعدلگا یا پہلے؟بیٹےکادھماکہ خیز انکشاف،علامات بھی سامنے آگئیں

datetime 21  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی کورونا رپورٹ پازیٹو آگئی،فیصل ایدھی کا ٹیسٹ شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں کیاگیا،فیصل ایدھی نے چند دن پہلے وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد افراد کی فہرست تیار کی جارہی ہے ۔

حالیہ دنوں میں ملاقات کرنے والے افراد سے رابطے کئے جا رہے ہیں،فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے کچھ عملے اور فیصل ایدھی کے اہلخانہ کے بھی کورونا ٹیسٹ کرائے جائیں گے،دوسری جانب فیصل ایدھی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق میں 10 سے 15 روز کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہوا ، بدھ کو بخار اور سردرد کی شکایت ہوئی اور تین روز تک یہی علامات رہیں جس کے بعد میں نے کل کورونا کا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آ گیا، بظاہر کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی لیکن ٹیسٹ مثبت آ گیا،ان کے صاحبزادے سعد ایدھی نے بتایاکہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے 15 اپریل کو ملاقات کے بعد ہی ان کے والد میں علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں، یہ علامات چار دن تک رہیں جس کے بعد ٹیسٹ کیاگیا تو آج رپورٹ پازیٹو آگئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فیصل ایدھی ابھی اسلام آباد میں ہیں اور ان کی طبیعت بہتر ہے ، کسی ہسپتال میں داخل ہونے کی نوبت نہیں آئی تاہم وہ ازخود قرنطینہ میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…