جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان 8سال پہلے کس کام کیلئے طالبان کی منتیں کرتے تھے؟ فرار ہونے کے 3مہینوں بعداحسان اللہ احسان کے تہلکہ خیز دعوے

datetime 20  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان ریلیاں نکالنےکی اجازت لینےکے لیےطالبان کی منتیں کرتے رہے ۔ ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کا دعویٰ،میڈیا رپورٹس کے مطابق حراست سے فرار ہونے کے3 ماہ بعد احسان اللہ احسان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان

نے2011،12 میں ٹی ٹی پی چیف حکیم اللہ محسود کو دو خطوط لکھے جس میں ان سے جنوبی وزیرستان میں سیاسی ریلیاں نکالنےکے لیے اجازت مانگی گئی تھی ۔ بھارتی خبررساں ادارے نے محسود کے قریب رہنے والے احسان اللہ احسان کے حوالے سے لکھا کہ ’’ میں اس وقت ٹی ٹی پی کا ترجمان تھا ، یہ میری ذمہ داری تھی کہ ایسے خطوط کے جوابات لکھوں، خط عمران خان کی پارٹی کے رہنمائوں کی طرف سے ہم تک لایاگیاجس پر خود عمران خان کے دستخط تھے، دونوں مواقعوں پر طالبان رہنمائوں کا موقف لینے کے بعد میں نے جوابات لکھے اور خان کو بھیج دیئے گئے ‘‘رپورٹ کے مطابق احسان اللہ احسان کاکہناتھاکہ وہ اس خط کے مندرجات اور اس وقت کے جوابات کے بارے میں بات نہیں کرسکتے لیکن وہ پاکستانی سیاستدانوں کے تحریک طالبان کیساتھ تعلقات آشکار کرنے کے لیے مستقبل میں ایسا کربھی سکتے ہیں، اس کا کہناتھاکہ وہ پرائیویٹ کچھ اور پبلک میں کچھ بات کرتے ہیں،یاد رہے کہ احسان اللہ احسان 3ماہ قبل حراست سے فرار ہو گئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…