اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

ان ڈکلیئرڈ روٹس سے کرنسی، گندم، چینی، چاول و دیگر اشیا کی ترسیل سمگلنگ قرار ،اطلاع دینے والے کو کتنا انعام ملے گا؟انسداد سمگلنگ آرڈیننس کا مسودہ سامنے آگیا

datetime 19  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزارت قانون و انصاف نے انسداد اسمگلنگ آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا جس کے تحت اسمگلرز کو 14سال تک قید کی سزا ہوسکے گی۔وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی سربراہی میں ٹیم نے انسداد اسمگلنگ آرڈیننس کا مسودہ تیار کیا ہے،اطلاق ملک بھر میں فوری طور پر ہوگا، آرڈیننس کا اطلاق غیرملکی کرنسی، سونے ، چاندی، چینی،گندم، آٹے، چاول، دالوں،آلو، پیاز، خوردنی تیل اور لائیو سٹاک پر ہوگا۔مسودہ میں کہا گیا ہے کہ کسٹمز، ایف بی آر اور

قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کے مجاز ہونگے، متعلقہ ادارے کارروائی نہ کریں تو سیکرٹری قانون کو کارروائی کا اختیار ہو گا، اس کے علاوہ خصوصی عدالتیں ملوث افراد کیخلاف سمری ٹرائل کرینگی۔آرڈیننس کے تحت سمگلرز کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی ہوسکے گی، اسمگلرز کو وارنٹ کے بغیر بھی گرفتار کیا جا سکے گا،سمگلنگ کا پکڑا گیا مال بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا، سمگلنگ کی اطلاع دینے والے کو ریکوری کا 10 فیصد انعام دیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…