اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی وزراء سے ان کی کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نے وفاقی وزراء سے جو رپورٹ مانگی ہے اس میں ان سے پوچھا ہے کہ انہوں نے وزارت میں کتنا وقت گزارا ہے؟ کتنے اجلاس کیے؟ کیا فیصلے ہوئے؟
ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور مشیروں سے کارکردگی کی رپورٹ مانگی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی وزراء کی کارکردگی کی رپورٹ کی بنیاد پر کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزراء کو اپنی کارکردگی کی رپورٹ بدھ شام تک وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔