اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی کابینہ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی منظوری دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس میں مجموعی طور
پر 16 قراردادوں کو منظور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں آئل ریفائنری، پیٹروکیمیکل، تجدید پزیر توانائی کے منصوبوں اورمعدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کریگا۔یاد رہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمتی یادداستوں پر پہلے ہی دستخط ہوئے تھے۔