ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

کمزور اور غریب طبقے کو ریلیف کی فراہمی وزیر اعظم نے سیاسی قیادت سے بڑی اپیل کردی

datetime 15  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر نہایت شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چلا یا جا رہا ہے،عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے۔ کورونا کے ساتھ ساتھ غربت سے نمٹنا بڑا چیلنج ہے، اپنے عوام کی معاشی مشکلات کو مد نظر رکھ کر لائحہ عمل تشکیل دیا جا رہا ہے۔

مشکلات کا شکار عوام خصوصاً کمزور اور غریب طبقے کو ریلیف کی فراہمی میں حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کا بھی تعاون درکار ہے،سیاسی قیادت مخیر حضرات کو متحرک کرنے اور ہر مستحق تک پہنچنے میں کردار ادا کرے۔ بدھ کو وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر اور سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے ملاقات کی جس میں حلیم عادل شیخ نے وزیرِ اعظم کو کورونا وائرس کے تناظر میں صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ حلیم شیخ نے کہاکہ صوبہ سندھ کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت کی جانب سے احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت ملنے والی مالی معاونت پر وزیرِ اعظم عمران خان کے مشکور ہیں۔مشکل ترین حالات کے باوجود موجودہ صورتحال میں اربوں روپے کا پیکیج فراہم کرنے پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہاکہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر تعمیرات اور ایکسپورٹ انڈسٹری کے حوالے سے بروقت فیصلے لینے پر وفاقی حکومت کے مشکور ہیں۔ حلیم عادل نے کہاکہ صوبے بھر کے نوجوانوں میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بننے میں انتہائی جوش و خروش پایا جاتا ہے،ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں میں سندھ کا نوجوان پیش پیش ہوگا اور وزیرِ اعظم کی طاقت بنے گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف سندھ باب اور اسکی قیادت مشکل کی اس گھڑی میں صوبے کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور وزیرِ اعظم عمران خان کی کوششوں کا بھرپور ساتھ دے گی۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہاکہ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر نہایت شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چلا یا جا رہا ہے۔ عمران خان نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت ملک بھر کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے۔ کورونا کے ساتھ ساتھ غربت سے نمٹنا بڑا چیلنج ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اپنے عوام کی معاشی مشکلات کو مد نظر رکھ کر لائحہ عمل تشکیل دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں شمولیت کے حوالے سے نوجوانوں کا جذبہ قابل تحسین ہے۔انہوںنے کہاکہ مشکلات کا شکار عوام خصوصاً کمزور اور غریب طبقے کو ریلیف کی فراہمی میں حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کا بھی تعاون درکار ہے۔ سیاسی قیادت مخیر حضرات کو متحرک کرنے اور ہر مستحق تک پہنچنے میں کردار ادا کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…