اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک بھی کورونا کے آگے بے بس ہیں، حکومت جتنی کوشش کرسکتی ہے کر رہی ہے، عمران خان کے بس میں جتنا ہے وہ ڈیلیور کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے، حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں۔حکومت اور پاک فوج ایک لائن لینتھ مل کر
کورونا وائرس کا مقابلہ کر رہی ہے ،کوآرڈینیشن کمیٹی میں حکومت اور پاک فوج مل کر متفقہ فیصلے کر رہی ہے ،بعض اوقات چھوٹی موٹی باتوں کی آراءمختلف ہوتی ہیں ، ہم نے فیصلہ کیا کہ ٹرینیں ابھی نہیں چلا رہے کیونکہ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن جاری رکھیں ،میٹنگ میں چاروں صوبائی حکومتوں کی بھی موجودگی تھی ،اس لیے لگتا ہے لاک ڈاؤن جاری رہے گا ۔