ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم نے بیرون ممالک پھنسے 40 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا حکم دے دیا

datetime 13  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بیرون ممالک میں پھنسے 40ہزار پاکستانیوں کی وطن واپسی کا فیصلہ ، حکم جاری کر دیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی مہلک وباء پھیلنے کے بعد بیرون ملک پھنس جانے والے پاکستانیوں کی واپسی کا فیصلہ کر لیا اور متعلقہ اداروں احکامات جاری کر دیئے کہ وہ فی الفوران کی واپسی سے متعلق لائحہ عمل بنائیں ۔ بتایا گیا کہ ہے بیرون ملک

پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی ۔ پاکستانیوں کو اپس لا کر انہیں قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور ان کے ٹیسٹ لیے جائیں گے جو لوگ کرونا سے کلیئر ہوں گے انہیں گھر جانے کی اجازت ہو گی باقی افراد کا حکومت علاج کرے گی ۔ قبل ازیں وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کرلیا جس کا باظابطہ اعلان منگل کو کیا جائےگا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی (این سی سی) اجلاس میں لاک ڈاؤن سے متعلق ملک بھر میں یکساں پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا، تعمیراتی سیکٹر کا پہلا فیز 14 اپریل سے کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی کوآرڈی نیشن کمیٹی (این سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے درخواست کی کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل سندھ حکومت سے مشاورت کی جائے۔وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی درخواست کو منظور کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا اعلان منگل کو کیا جائے گا اور تعمیراتی سیکٹر کا پہلا فیز بھی 14 اپریل سے کھول دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے متعلق ایک جیسی پالیسی ہو جبکہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید توسیع دینے کا اعلان بھی کل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے جزوی لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی مدت 14 اپریل کو ختم ہورہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…