اسلام آباد (این این آئی) کورونا وائرس کی صورتحال،وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل کورآڈینیشن کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا فیصلہ ہوگا،نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں لاک ڈاؤن میں جزوی نرمی پر غور ہوگا۔ذرائع کے مطابق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں 14 اپریل کے بعد تعمیراتی شعبہ کھولنے کیلئے حتمی فیصلہ پر مشاورت ہوگی۔نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں کراچی سے فلائیٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ متوقع ہے،سندھ حکومت کراچی
سیفلائیٹ آپریشن شروع کرنے کیلئے کورنٹائیں ٹیسٹنگ کی سہولیات سے آگاہ کریگی،نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں میڈیکل آلات کی فراہمی پر این ڈی ایم اے حکام بریفنگ دینگے،این ڈی ایم اے حکام کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد پر بریفنگ دینگے،معاون خصوصی صحت کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز سے کمیٹی کو بریفنگ دینگے،اجلاس میں بارڈرز کو تجارتی مقاصد کیلئے کھولنے کی تجاویز پر غور ہوگا۔ذرائع کے مطابق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں وزرائے اعلی وفاقی وزراء متعلقہ حکام شریک ہونگے۔