ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مشیر وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانےوالے شہزاد ارباب دوبارہ کابینہ میںشامل ، فیصلہ کر لیا گیا

datetime 10  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی بحران سے متعلق ایف آئی اے کی انکوائری رپورٹ کے بعد مشیر وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے والے شہزاد ارباب کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصارعباسی کی رپورٹ میں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ اس بار شہزاد ارباب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے طور پر خدمات انجام دیں گے ۔

انصارعباسی کی رپورٹ میں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شہزاد ارباب کو جہانگیر ترین کے ساتھ قریبی وابستگی کی وجہ سے یا چینی بحران کی وجہ سے نہیں ہٹایا گیا تھا بلکہ اس وجہ یہ ہے کہ وزیراعظم بابر اعوان کو ایڈجسٹ کرنا چاہتے تھے۔ذرائع کے مطابق شہزاد ارباب کو اب وزیراعظم کے معاون خصوصی کی حیثیت سے واپس لایا جا رہا ہے اور انہیں وفاقی وزیر کا درجہ ملے گا۔وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی نےقومی موقر نامے کو بتایا تھا کہ شہزاد ارباب کو جہانگیر ترین کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے ہٹا دیا گیا تھا ۔شہزاد ارباب کابینہ کے واحد رکن تھے جنہیں چینی بحران سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ کے بعد کابینہ سے نکالا گیا جب کہ باقی افراد کے قلمدان تبدیل کئے گئےتھے۔ایف آئی اے کی انکوائری رپورٹ میں براہ راست یا بالواسطہ نامزد افراد میں مشیر صنعت و تجارت رزاق داؤد، وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی خسرو بختیار اور جہانگیر ترین شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…