ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈاکٹروں اور طبی عملے کو کٹس کی عدم فراہمی ، زندگی کو خطرات لاحق سپریم کورٹ شدی برہم ، چیف جسٹس گلزار احمد نے ایکشن لے لیا ، بڑا حکم جاری 

datetime 7  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلوچستان میں ڈاکترز کے احتجاج پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو کورونا وائرس کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کو فوری طور پر حفاظتی کٹس کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ منگل کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے کورونا وائرس کی صوتحال میں ہسپتالوں کی بندش اور سہولیات سے

متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بلوچستان میں ڈاکٹروں کے حوالے سے کیا اطلاعات ہیں، پولیس وین بھر کر ڈاکٹروں کو لے کر گئے تھے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے بتایا کہ تمام ڈاکٹرز کو بعد میں چھوڑ دیا گیا تھا جس پر چیف جسٹس نے دریافت کیا کہ ڈاکٹرز کے مطالبات کیا تھے؟۔اعلیٰ عدلیہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالت کے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ کٹس فراہم نہ کرنے پر ڈاکٹرز احتجاج کر رہے ہیں، ڈاکٹروں اور طبی عملے کو کٹس فراہم نہ کی گئیں تو ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہو جائیں گے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ کابینہ نے ڈاکٹرز کے مطالبات کی منظوری دے دی ہے جس پر عدالت نے حکم دیا کہ جتنی کٹس اور سہولیات دستیاب ہیں، ڈاکٹرز کو وہ سب فراہم کریں۔چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ڈاکٹرز کو جو بھی چیزیں چاہئیں انہیں وہ روزانہ کی بنیاد پر فراہم کریں۔چیف جسٹس نے کہا کہ اٹارنی جنرل کے مطابق گرفتار ہونے والے ڈاکٹرز کی مستقلی کا معاملہ تھا، کچھ ڈاکٹرز صورتحال پر حکومت کو بلیک میل کرنا چاہتے تھے جبکہ کچھ ڈاکٹرز کے پاس حفاظتی کٹس نہیں لیکن وہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ڈاکٹرز کی اکثریت بہترین فرائض سر انجام دے رہی ہے، ڈاکٹرز اس وقت فرنٹ لائنز سولجر ہیں۔انہوں نے استفسار کیا کہ ڈاکٹرز کو کنٹریکٹ کے بجائے مستقل کیوں نہیں کیا جاتا، حکومت کو کام کنٹریکٹ بھرتیاں نہیں ہوتا مستقل ملازمت دینا ہوتا ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ بلوچستان حکومت کو کورونا وائرس کے تدارک کے لیے کتنے پیسے ملے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ

بلوچستان حکومت کو 443 ملین روپے ملے ہیں اور 118ملین روپے ابھی تک خرچ ہوئے ہیں۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت نے ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند ہونے پر سوال اٹھایا تھا اور میری اس سلسلے میں ڈاکٹر ظفر مرزا سے بات ہوئی ہے اور میں صحت کے شعبے میں حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دینا چاہتا ہوں۔اٹارنی جنرل بلوچستان نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے

اقدامات کر رہی ہے، اوپی ڈیز میں لوگ اکھٹے ہو جاتے ہیں لیکن باقی ہر طرح کے مریضوں کے لیے ایمرجنسی کھلی ہے۔اس موقع پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہیے اور دریافت کیا کہ حکومت بے روزگاروں کی کیا مدد کر رہی، حکومت کو گراؤنڈ پر جاکر لوگوں کی مدد کرنی ہوگی۔جسٹس عمر عطا بندیال نے لوکل گورنمنٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مقامی حکومتیں ہوتیں

تو لوگوں کی نچلی سطح پر مدد ہوتی، لیکن حکومت نے مقامی حکومتوں کو خود غیر موثر کردیا۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں بھی مقامی حکومت غیر موثر ہے، پنجاب میں بھی مقامی حکومت غیر موثر ہے، ہمیں ملک کو چلانا ہے، حکومت کو کام کرنا ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کورونا کی وبا سے لڑنے کے لیے ہنگامی قانون سازی کی ضرورت ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ وبا

سرحدوں اور ان داخلی راستوں سے ائی جن پر حکومت قرنطینہ سینٹر بنانے میں ناکام رہی۔عدالت نے تافتان، چمن، طور خم کے مقام پر فوری طور پر قرنطینہ بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان قرنطینہ سینٹرز میں ہزار لوگوں کی گنجائش رکھی جائے جبکہ انفرادی رہائش کے لیے پانی کی سپلائی اور صاف ٹوائلٹس بھی فراہم کیے جائیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ قرنطینہ سینٹرز میں ایمرجنسی میڈیکل سینٹرز بنائے جائیں

جن میں علاج کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ وہاں رکھے گئے لوگوں کو انسانی حقوق اور خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔عدالت نے حکومت کو ایک ماہ میں سرحدوں پر قرنطینہ سینٹرز بنانے اور مکمل فعال کرنے کا حکم دے دیتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں حکومت عدالت میں پیش رفت رپورٹ جمع کرائے اور اگر عدالتی حکم پر عمل نہ کیا گیا تو توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔چیف جسٹس نے کہا کہ

حکومت کو آٹے اور چینی کا مسئلہ بنا ہوا ہے اور حکومت خود اپنے لیے مسائل کھڑے کر رہی ہے۔اس موقع پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت کو کریڈٹ دینا چاہیے کہ انکوائری رپورٹ پبلک کی، پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ملک کو بڑے بڑے لوگ نقصان پہنچا رہے ہیں اور جسٹس عطا بندیال نے کہا کہ پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہیے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہسپتالوں میں تمام محکموں میں

ملازمین کو مستقل بنیادوں پر رکھیں، سپریم کورٹ میں ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے مقدمات بھرے پڑے ہیں، نجانے ہائی کورٹس اور نچلی عدالتوں میں کیا حالات ہوں گے۔چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے آنے چاہئیں انہیں کنٹریکٹ پر رکھ لیتے ہیں، پاکستان میں یہ کیا ہو رہا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ حکومتوں کا کام یہ نہیں ہوتا، ایسے نہیں چلتیں حکومتیں،

ایک حکومت آتی ہے اپنے ملازمین رکھتی اور دوسری آکر انہیں نکال دیتی ہے، پھر ملازمیں مستقل ہونے کے لیے عدالتوں میں گھومتے ہیں کام کچھ نہیں کرتے۔چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پارلیمنٹ کو ہر وقت سیشن میں رہنا چاہیے، پارلیمنٹ کو نئے قانون بنانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا کے لیے پنگامی قانون سازی کی ضرورت ہے، قانون بنتے ہوئے رکنے نہیں چاہئیں، عدالتوں کا کام قانون بنانا نہیں

بلکہ یہ پارلیمنٹ کا کام ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ احساس پروگرام کے تحت جن تین تین کروڑ لوگوں کو پیسے دیے جا رہے ہیں وہ کون لوگ ہیں؟۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ جو لوگ خط غربت سے نیچے ہیں انہیں پیسے دیں گے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیسے معلوم ہوگا کہ پیسے غریب لوگوں تک پہنچ گئے ہیں۔اٹارنی جنرل نے بتایا کہ بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے ڈیٹا لیا ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام

تبدیل کرکے احساس پروگرام رکھا گیا ہے اور اس پروگرام کو غیر ملکی ادارے نے منظور کیا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ وقت بہت اہم ہے، گھڑی چل رہی ہے، ایک ایک منٹ اہم ہے، وقت کے ساتھ چلیں ورنہ پیچھے رہ جائیں گے۔عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ احساس پروگرام کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنائے، یہ پاکستانی عوام نے پیسہ دیا ہے تاکہ غریب آدمی آرام سے زندگی گزار سکیں، یہ پیسہ ایسے لوگوں تک

نہیں پہنچنا چاہیے جو پہلے اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔عدالت نے حکومت کو مزید حکم دیا کہ وہ احساس پروگرام کے تحت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ پاکستان میں وینٹی لیٹرز تیاری کے مراحل میں ہیں، حکومت اس حوالے سے تمام وسائل فراہم کرنے کو یقینی بنائے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں بریفنگ کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے نمائندے اور اور ڈاکٹر ظفر مرزا کو لانا چاہتا ہوں۔

اس موقع پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ابھی صرف دوسرے ممالک جانے کی اجازت ہے، ملک میں آنے کی نہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اپ کہہ رہے ہیں لوگ نہیں آرہے جبکہ لوگ روزانہ آرہے ہیں۔عدالت نے کورونا وائرس کے حوالے سے تمام تر اعدادوشمار طلب کیے تو اٹارنی جنرل نے درخواست کی کہ کیس ملتوی کیا جائے، اعداد و شمار (آج) بدھ کو پیش کر دیں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اعداد و شمار کا ہمیں کچھ فائدہ نہیں،

معلوم ہونا چاہیے کونسی چیز کہاں اور کس کالونی میں استعمال ہو رہی ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ ڈاکٹرز کو کنٹریکٹ کی بجائے مستقل طور ہر بھرتی کی کیا جائے اور احساس پروگرام کو بلدیاتی اداروں کے ذریعے عمل میں لایا جائے تاہم اس موقع پر اٹارنی جنرل کی استدعا پر سپریم کورٹ نے احساس پروگرام سے متعلق پیرا کو حکم نامہ سے نکال دیا اور کیس سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

عدالت نے کہا کہ وفاقی، صوبائی اور گلگت بلتستان حکومتوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ہسپتالوں میں حفاظتی اقدامات فوری طور پر اٹھائے جائیں اور ہسپتالوں، گلی محلوں میں سپرے کو یقینی بنایا جائے۔سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ ہسپتالوں کے فضلے کو بہتر طریقے سے تلف کیا جائے جبکہ ڈاکٹروں اور طبی عملے میں کٹس کے حوالے سے کوئی خدشات نہیں ہونے چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…