اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کرونا وائرس ایران کی وجہ سے پھیلا ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ایران نے کرونا وائرس کے پھیلائو سے متعلق بہت دیر سے آگاہ کیا ، جس کی وجہ سے 6ہزار کے قریب پاکستانی زائرین پاکستان میں بغیر سکریننگ کےداخل ہوئے جو وہاں کرونا وائرس پھیلنے کا سبب بنا ۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق ایران حکومت نے کرونا وائرس سے متعلق تب آگاہی دی جب چھ ہزار پاکستانی زائرین بغیر سکریننگ کے ملک واپس
پہنچ چکے تھے جس کی وجہ سے پاکستان میں کرونا وائرس پھیلا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود کورونا کے 46فیصد مریز ایران سے آنے والے زائرین ہیں جبکہ 27فیصد مریض باقی پوری دنیا سے آئے اور 27فیصد افراد کو وائرس مقامی سطح پر منتقل ہوا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران سے جو زائرین بغیر سکریننگ کے پاکستان میں داخل ہوئےان میں متاثرہ افراد کی وجہ سے دیگر پاکستانی بھی متاثر ہوئے ہیں ۔