راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج، پولیس،ایلیٹ فورس،کوئیک رسپانس فورس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فلیگ مارچ کیا ۔ جمعہ کو فلیگ مارچ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کیا گیا ،پاک فوج ، پولیس کی گاڑیوں سے لوگوں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے عوام کو گھروں پر رہنے کے اعلانات کئے گئے ۔ کہاگیاکہ عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں پر موجود رہیں باہر نہ نکلیں،باہر نکلنے سے
آپ کورونا جیسے خطرناک مرض کا شکار ہو سکتے ہیں،کوشش کریں سوشل ڈسٹینس پر بھی سختی سے عملدرآمد کریں۔اعلانات کئے گئے کہ شہر بھر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی،پاک فوج اور راولپنڈی پولیس کے فلیگ مارچ میں افسران بھی موجود تھے ۔ حکام کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد عوام کو گھروں پر رہنے کی تلقین کرنا اور ریاستی رٹ قائم کرنا ہے۔