اسلام آباد (این این آئی)عالمی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد کی منظوری دے دی ۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ضروری طبی آلات کیلئے پاکستان کو آٹھ منصوبوں سے 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مزید فراہم کرنے کی
بھی منظوری دی گئی ۔ اعلامیہ کے مطابق امداد سے پاکستان کو ہنگامی طور پر صحت کی ضروریات اور غریبوں کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی ۔ اعلامیہ کے مطابق ترقی پذیر ممالک کی مدد کیلئے عالمی بینک 14 ارب ڈالر کے ہنگامی ریلیف فنڈ پر کام کر رہا ہے ۔