پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

وزیراعظم کا اعلان،غریب اورمستحق افراد سرکاری دفاتر کے چکرکاٹنے پر مجبور ہو گئے یہ اعلان عوام ک وزیراعظم کا اعلان ، غریب اورمستحق افراد سرکاری دفاتر کے چکرکاٹنے پر مجبور ہو گئے یہ اعلان عوام کیساتھ کسی مذاق سے کم نہیں ، ضلعی انتظامیہ کامسحق افراد کو دو ٹوک جواب

datetime 3  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے اعلان پر غریب اورمستحق گھرانوں کے لیے احساس پروگرام کا آغاز کیا گیا اور لوگوں کو ایک ایس ایم ایس سہولت دی گئی جس پر میسج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ کسی مذاق سے کم نہیں۔زرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غریب اور مستحق خاندانوں کے احساس پروگرام میں لوگوں سے کہا گیا کہ مستحق افراد اپنا قومی شناختی کارڈ 8171 پر مسیج کریں۔ جس پر سرگودھا سمیت ریجن بھر کے درجنوں مستحق اور

غریب گھرانوں نے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر اس پر مسیج کئے جن کا جواب برائے مہربانی احساس ایمرجنسی پروگرام کی رجسٹریشن کے لئے اپنی متعلقہ ضلع انتظامیہ سے رابطہ کریں اور جب شہری متعلقہ ضلع انتظامیہ کے دفاتر پہنچنے تو وہاں ڈیوٹی پر کوئی آفیسر موجود نہیں اور عملہ کا کہنا ہے کہ ہمارا اس سے کوئی لینا دینا نہیں اس کے باوجود لوگ لاک ڈائون کے دوران بھی مختلف سرکاری دفاتروں کے چکر کاٹنے پرمجبور ہو گئے جن کا کہنا ہے کہ یہ وزیراعظم کا عوام کے ساتھ کسی مذاق سے کم نہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…