اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ، جانتے ہیں600مسافرلیکر 2 پروازیں کس ملک روانہ ہوئیں؟

datetime 2  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن ) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے بیرون ملک اپنا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کردیا ہے۔ پی آئی اے کی 2 خصوصی پروازیں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو روانہ ہوئی ہیں۔ یہ پروازیں کراچی اور لاہور سے مجموعی طور پر 600 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی ہیں تاہم دونوں پروازیں بغیر مسافروں کے خالی پاکستان واپس آئیں گی۔

روانگی سے قبل مسافروں کی جامع اسکریننگ اور ان کے سامان پر ڈس انفیکشن اسپرے کیا گیا۔واضح رہے کہ کینیڈین حکومت کی درخواست پر پی آئی اے کی خصوصی پروازیں روانہ ہوئی ہیں ۔لاہور سے پی کے 789 کینیڈا کے لیے جمعرات کی صبح روانہ ہوئی ہے، فلائٹ کی روانگی سے قبل مسافروں کی جامع اسکریننگ اور ان کے سامان سمیت ڈس انفیکشن اسپرے پی آئی اے عملے نے بہت مستعدی سے کیا۔د وسری جانب کراچی سے پی آئی اے کی کینیڈا کے لیے پرواز پی کے 781 کی روانگی دن 11 بجے کے بعد شیڈول ہے۔پی آئی اے کی دونوں خصوصی پروازوں کو گزشتہ روز اڑان کے لیے اجازت ملی تھی جس کے بعد ان کی مانیٹرنگ کیلئے پی آئی اے کی اعلیٰ انتظامیہ خود ائیر پورٹ پر موجود ہے۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ کینیڈا سے دونوں پروازیں بغیر مسافروں کے خالی پاکستان واپس آئیں گی۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مسافر دیگر پروازوں کی بکنگ کیلئے پی آئی اے کے دفاتر اور کال سینٹر سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ کورونا احتیاط کے تناظر میں لوگ آن لائن بکنگ اور ٹکٹنگ کو ترجیح دیں تاکہ ہجوم سے بچا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…