اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ زبردستی تنہائی، رسیوں سے باندھنا، مرضی کے ہسپتال اور ڈاکٹر سے علاج کی سہولت نہ دینا یہ کیا تماشہ ہے؟ ۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ کابینہ نے واضح ہدایت کی ہے کہ کرونا کے مریض
ویسے ہی علاج صحت اور امید کی توقع رکھتے ہیں جیسے کوئی بھی اور مریض لیکن ایسے واقعات ہوئے ہیں کہ جیسے کرونا کا مریض کوئی مجرم ہے۔انہوں نے کہاکہ زبردستی تنہائی، رسیوں سے باندھنا، مرضی کے ہسپتال اور ڈاکٹر سے علاج کی سہولت نہ دینا یہ کیا تماشہ ہے؟