اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کا بیانہ جیت گیا۔ انتظامی لحاظ سے سندھ حکومت فیل ہے، وہ لوگوں کو گھروں میں راشن نہیں دے سکی۔ تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ کار جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا بیانہ جیت چکا ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ مکمل لاک ڈاؤن سے گریز کرنے کا وزیر اعظم عمران خان کا بیانیہ جیت چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات حقیقت ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی دلیل میں کافی وزن ہے اور مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنے کا ان کا یہ بیانیہ آج جیت چکا ہے۔ جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا پہلے دن سے ماننا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کی طرف نہ جائیں کیونکہ ہم لوگوں کو کھانا اور راشن نہیں دے سکتے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ میں اس وقت انتظامی بحران ہے اور انتظامیہ لوگوں کو گھروں میں کھانا پہنچانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر گھر کے سامنے دس لوگ دیگچیاں بجاتے ہیں۔ انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ سندھ میں حالات انسانی المیے کی جانب رواں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندھ گورنمنٹ کی جتنی مرضی واہ واہ کر لیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ سندھ حکومت انتظامیہ پر منحصر نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامی اعتبار سے سندھ حکومت فیل ہو چکی ہے کیونکہ وہ لوگوں کو گھروں میں راشن نہیں دے سکی۔
جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت موجودہ بحران کے لیے تیار نہیں۔