ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورنا وائرس سے نمٹنے پاکستان آئی چینی میڈیکل ٹیم کیساتھ ایساہوگا کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا، حکومتی نااہلی اور غفلت کھل کر سامنے آگئی

datetime 31  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )کورنا وائرس سے نمٹنے پاکستان آئی چینی میڈیکل ٹیم کو مترجم نہ ہونے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی دعوت پر جب چینی ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں اور قرنطینہ سنٹرز کا دورہ کیا تو وہ پاکستانی پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز کو اس بیماری یا علاج کے طریقہ کار پر آگاہی فراہم نہ کر سکی۔

جس کی سب سے بڑی وجہ زبان کا فرق تھا، اور دونوں اطراف ایک دوسری کی زبان سے لاعلمی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ چینی ڈاکٹرز کی ٹیم تین شفٹوں میں کام کررہی ہے وہ ا س حوالے سے اپنے سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی بھی مترجم فراہم نہ کیا گیا۔ اسی حوالے سے سینئر رہنما و سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار جنرل (ر) عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ حکومت کو معلوم تھا کہ چینی ٹیم پاکستان علاج کا طریقہ کار بتانے آ رہی ہے تو پھر متراجم کا انتظام کیوں نہ کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا معلوم نہیں حکومت کس سمت میں چل رہی ہے۔ واضح رہے چین کی حکومت نے پاکستان میں کورونا وائرس کو مات دینے کیلئے اپنی ٹیم اور امدادی سامان پاکستان بھیجا تھا ۔ مشکل وقت میں چین ایک مرتبہ پھر پاکستان کے بھرپور تعاون کے لیے پہنچا ۔ امدادی سامان کا ایک اور جہاز اسلام آباد پہنچ تھا ۔ چین کے شہر ووہان سے آنے والے خصوصی جہاز میں 6 ٹن کے قریب امدادی سامان موجود تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…