اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں کرونا کیسز کے اعدوشمار دن بدن بڑھے لگے،تعداد ایک ہزاز 865 تک پہنچ گئی، منگل کو کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دئیے،کرونا کیسز میں اموات کی تعداد 25 تک پہنچ گئی۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پنجاب میں کیسز کی تعداد 652 ہوگئی، سندھ میں کیسز کی تعداد 627 تک پہنچ گئی ، کے پی کے کیسز میں تیسرے نمبر پہ آ گیا تعداد 221 تک پہنچ گئی ۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق بلوچستان میں اعدوشمار 153 تک پہنچ گئے، گلگت بلتستان میں 148 کیسز رپورٹ ہوئے ،آسلام آباد میں کیسز کی تعداد58 تک پہنچ گئی،کورونا سے متاثرہ 58 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات تعداد 9 ہوگئی،سندھ میں کورونا وائرس کے سات مریض جاں بحق ہوئے ،کے پی کے میں چھ، گلگت میں دو اور بلوچستان میں ایک موت ہوئی۔رپورٹ کے مطابق سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد تیزی سے صحتیاب بھی ہونے لگے،سندھ میں صحتیاب افراد کی تعداد بیالیس ہوگئی،پنجاب میں پانچ، گلگت میں چار، اسلام آباد میں تین جبکہ بلوچستان اور کے پی کے میں دو دو افراد صحتیاب ہوئے۔