اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا وائرس کے مریضوں کو ملیریا کی دوا کلوروکوئن اورہائیڈروکسی کلوروکوئن کی مشروط منظوری دے دی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ کلوروکوئن اورہائیڈروکسی کلوروکوئن کورونا کے صرف انتہائی تشویشناک حالت کے مریض کو دی جاسکتی ہے۔امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کلوروکوئن اورہائیڈروکسی کلوروکوئن
بنیادی طور پر ملیریا کی دوا ہے۔ کلوروکوئن اورہائیڈروکسی کلوروکوئن کورونا کے ہر مریض کے استعمال کے لیے ہرگز نہیں ہے اور یہ دوا صرف ان مریضوں کے لیے ہے جن کی جان کو سنگین خطرات لاحق ہوں۔کلوروکوئن اورہائیڈروکسی کلوروکوئن کورونا وائرس کی ادویات نہیں ہے مگر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا استعمال مہلک وبا کا شکار مریضوں کی جان بچا سکتا ہے اسی لیے ایف ڈی اے نے اس کی مشروط اجازت دیدی۔