ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم کاعوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس بنانے اور خصوصی فنڈ قائم کرنے کا اعلان

datetime 27  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے تناظر میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس بنانے اور خصوصی فنڈ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31 مارچ کو وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کا اعلان کیا جائے گا، ضرورت پڑی تو نوجوان، رضاکاروں کے ذریعے متاثرین کے گھروں پر کھانا پہنچائیں گے،

کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے خصوصی فنڈ بھی قائم کیا جائے گا، پاکستانی عوام خیراتی اور رفاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے، سٹیٹ بینک میں خصوصی اکائونٹ کھولیں گے جہاں اوورسیز پاکستانی فنڈز جمع کرا سکیں گے۔ وہ جمعہ کو یہاں میڈیا پرسنز سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر، وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک و تحقیق خسرو بختیار، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ قوم متحد ہو کر جیتے گی، امریکہ نے اپنی معیشت اور عوام کیلئے 2 ہزار ارب ڈالر کا پیکیج دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وباء سے نمٹنے کیلئے نوجوانوں پر مشتمل رضا کار فورس بنا رہے ہیں، 31 مارچ کو وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کا اعلان کیا جائے گا، ضرورت پڑی تو نوجوان، رضاکاروں کے ذریعے متاثرین کے گھروں پر کھانا پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے خصوصی فنڈ بھی قائم کیا جائے گا، پاکستانی عوام خیراتی اور رفاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک میں خصوصی اکائونٹ کھولیں گے جہاں اوورسیز پاکستانی فنڈز جمع کرا سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…