جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ساری دنیا لاک ڈاؤن، پونے 2 ارب لوگ گھروں میں قید ،بیت المقدس 53 سال بعد نمازیوں کیلئے بند

datetime 24  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران، نئی دہلی،قاہرہ، پیرس، برلن(اے ایف پی، خبر ایجنسیاں)ساری دنیا لاک ڈائون،کورونا وائرس کے باعث تقریباً پونے 2 ارب لوگ گھروں میں قید،سعودی عرب میں کرفیو لگادیاگیا جبکہ بھارت کی 19 ریاستوں میں لاک ڈائون کردیاگیا،53سال بعد بیت المقدس نمازیوں کے لیے پھر بندکردیاگیا۔دنیا بھر میں ساڑھے 3لاکھ متاثر،16ہزار ہلاکتیں،ایک لاکھ صحتیاب ہوچکے۔

امریکا، اٹلی، فرانس ، اسپین ا ور ایران میں ہلاکتوں کاسلسلہ نہ تھم سکا،سعودی عرب میں کرفیو رات 7 سے صبح6 تک رہیگا، امارات میں شاپنگ سینٹرز و ریسٹورینٹس بھی بند کردیے گئے۔ہانگ کانگ نے غیر ملکیوں پر پابندی لگادی،جنوبی افریقہ بھی لاک ڈائون کاشکار، جرمن چانسلر کا پہلا ٹیسٹ منفی،دوسرے کے نتائج کاانتظار کیا جارہاہے،کمبوڈیا میں 31 فرانسیسی سیاحوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد انہیں قرنطینہ کردیاگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق تقریباً34ممالک و ریاستوں نے مکمل لاک ڈائون کے احکامات جاری کیے جن میں امریکی ریاست کیلی فورنیا، ارجنٹائن، اٹلی، فرانس اور عراق شامل ہیں تو کئی ممالک و ریاستوں نے عوام کو گھر میںرہنےکی ہدایت کی ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے متاثرہ ریاستوں میں نیشنل گارڈز کے دستے بھیجنے کی منظوری دے دی۔دنیابھر میں وائرس سے جاں بحق ہونےوالےافراد کی تعداد16ہزار تک پہنچ گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 50ہزار سے زائد ہوگئی جن میں سے ایک لاکھ صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ متاثرین چین میں 81 ہزار93سامنے آئے اور 3ہزار270 ہلاکتیں دیکھی گئیں یہ ہلاکتیں یورپی ملک اٹلی کے مقابلے میں کم ہیں جہاں 5ہزار476اموات اور 60ہزار کیسز ریکارڈ ہوچکے ہیں۔

اٹلی کی حکومت نے وائرس سے نمٹنے کیلئےعلاقائی سطح کی نقل و حرکت پر پابندی لگادی جبکہ متعدد صنعتیں بھی بندکردی ہیں، چین اور اٹلی کے بعد سب سے زیادہ متاثرہونےوالے ممالک میں اسپین بھی شامل ہے جہاں 2ہزار182ہلاکتیں اور 33ہزار89کیسز سامنے آچکے ہیں۔ایران 24 گھنٹے کے دوران مزید 127ہلاکتیں ہوئیں جس کے ساتھ ہی اب تک مجموعی طور پر 1ہزار812اموات اور 23ہزار49کیسز ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔

فرانس میں 674ہلاکتیں اور 16ہزار18کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ سپر پاورکہلائے جانےوالے ملک امریکامیں 471ہلاکتیں اور 35ہزار224 کیسز دیکھے جاچکے ہیں۔وائرس شام بھی پہنچ گیا جہاں ایک شخص میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔وائرس پھیلنے سے روکنے کی کوشش میں سعودی عرب نے 3 ہفتوں کیلئے رات کےاوقات میں کرفیو نافذ کردیاہے۔سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ مملکت میں رات 7 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ کرفیو کی جو کوئی بھی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگااس پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اگر کسی نے دوبارہ اس کی خلاف ورزی کی تو اس کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی اور ساتھ دگنا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

پیر کی شب سے یہ کرفیو 21 روز تک نافذ رہے گا،سعودی عرب کی وزارت صحت نے کرونا کے 51 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے،مملکت میں اب کورونا کا شکار افراد کی تعداد 562 ہوگئی ہے۔متحدہ عرب امارات نے شاپنگ سینٹرز اور ریسٹورینٹس بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں،ایسے غیر ملکی جو امارات میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں اور اپنے آبائی گھر گئے تھےانہیں بھی ملک میں داخل ہونے سے روک دیاگیاہے، گزشتہ روز اماراتی پروازوں کی منسوخی کاکیاگیا فیصلہ بھی واپس لے لیاگیا ہے۔

ادھربھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 433 ہونے اور 7 ہلاکتیں سامنے آنے کے بعدبھارتی حکومت نے وائرس روکنے کیلئے ڈومیسٹک پروازوں پر پابندی عائد کردی ہےجبکہ دارالحکومت نئی دہلی سمیت 19 ریاستوں میں لاک ڈائون کیا جاچکاہے۔ہانگ کانگ نے غیر ملکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی ہے ، کورونا نے سب سے زیادہ یورپ کو متاثر کیا جہاں ایک لاکھ 72ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 10 ہزار اموات دیکھی گئیں۔

یورپ کے بعدایشیا میں 97ہزار 783افراد متاثر ہوئے اور3ہزار 539اموات دیکھی گئیں۔امریکاا ور کینیڈا دونوں کو ملاکر 36ہزار554کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ صرف امریکا میں 500 ہلاکتیں ریکارڈ کی جاچکی ہیں،مشرق وسطیٰ میں26ہزات 688کیسز سامنےآئےاور 1ہزار841اموات دیکھنےکو ملیں۔لاطینی امریکا اور کیریبین میں 5ہزار 130کیسزاور 65ہلاکتیں دیکھنے کو ملیں۔افریقہ میں کیسز کی تعداد1479ہے جبکہ 49افراد وائرس کا شکار ہوکر جان کی بازی ہا ر گئے۔

کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش میں جہاں دنیا بھر میں حکومتیں لاک ڈائون اور کرفیو نافذ کر رہی ہیں وہیں کئی ممالک میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی عائد کیے جارہے ہیں۔بیلجیم میں گزشتہ روز لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والے سیکڑوں افراد کو بھاری جرمانے عائد کیےگئے، برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کا ایک ملازم بھی کورونا وائرس سے زندگی کی بازی ہارگیاہے۔زمبابوے میں بھی کورونا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

یونان میں بھی وائرس سے 17اموات اور 624کیسز سامنے آنے کے بعد حکومت نے برطانیہ کے ساتھ تمام پروازیں جبکہ ترکی سے آنیوالی پروازوں کو 15 اپریل تک معطل کر دیاہے۔کولمبیا نے بھی آج سے لاک ڈائون کرنے کااعلان کیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ بدھ سے لاک ڈائون کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔کم از کم 7 یورپی ممالک نے اتوار کو کورونا ویکسین کا3ہزار 200مریضوں پر لیبارٹری ٹیسٹ شروع کردیاہے ۔اردن میں جہاں گزشتہ 3 روز سے 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ ہے۔

اب وہاں حکومت نے اعلان کیاہےکہ شہریوں کوکھانے پینے سمیت بنیادی اشیا ضروریہ گھروں پر پہنچائی جائینگی۔یورپی ملک جرمنی کی چانسلر جنہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کیاہے کا پہلا کورونا ٹیسٹ منفی آگیاہے تاہم وہ اپنےدوسرے کورونا ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کررہی ہیں اور بتایا گیاہےکہ ان کی صحت بہتر ہے۔کمبوڈیا میں 31 فرانسیسی سیاحوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد انہیں ہوٹل میں ہی قرنطینہ کردیاگیا۔

فرانس میں 24 گھنٹے کے دوران مزید186 اموات، مجموعی طور پر 860 افراد جان سے گئے ، جنوبی افریقہ نے بھی 21 روزہ لاک ڈائون کردیا۔ادھرمقبوضہ بیت المقدس کے حرم الشریف میں عام مسلمانوں کا نماز کے لیے داخلہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب سے غیر معینہ مدت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔مسجد اقصیٰ کے احاطے کا انتظام اردن کی سربراہی میں ایک اسلامی مقتدرہ کے پاس ہے، اس اتھارٹی نے اتوار 22مارچ کی رات اعلان کر دیا کہ حرم الشریف کو مجبوراً لیکن ہر قسم کے عام شہریوں اور نمازیوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی ہوئی وبا پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…