ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہبازشریف کا خود کو کچھ دنوں کے لئے اپنے گھر ماڈل ٹائون میں قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ

datetime 22  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ،شہباز شریف نے عالمی ادارہ صحت کے کے اصولوں کے مطابق خود کو کچھ روز کے لئے اپنے گھر ماڈل ٹائون میں قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف اتوار کی صبح پی آئی اے کی پرواز پی کے 786کے ذریعے لندن سے اسلام آباد پہنچے اور کچھ دیر قیام کے بعد بذریعہ موٹر وے لاہور اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹائون پہنچ گئے۔ لندن سے اسلام آباد پہنچنے پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب اور عطا تارڑ نے ان کا استقبال کیا۔ وطن واپسی پر شہباز شریف نے ماسک پہنا ہوا تھا، انہوں نے کسی سے ہاتھ نہیں ملایا بلکہ دور سے ہی السلام علیکم کہتے رہے۔ شہباز شریف اسلام آباد میں کچھ دیر قیام کے بعد بذریعہ موٹر وے لاہور پہنچ گئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے عالمی ادارہ صحت کے اصولوں کے مطابق خود کو کچھ دنوں کے لئے اپنے گھر ماڈل ٹائون میں قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد عوام کو یہ پیغام دیناہے کہ ہر شخص جو بیرون ملک سے آئے وہ رضاکارانہ طور پر خود کو الگ رکھے اور اس خطرناک مرض کو شکست دی جا سکے ۔شہباز شریف 4 ماہ 3 دن کے بعد بیرون ملک سے وطن واپس پہنچے ہیں ۔شہباز شریف 19 نومبر 2019 کو اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے ہمراہ علاج کے لئے لندن روانہ ہوئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…