ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں فضائی آپریشن معطل ہونے سے 49 مسافر بینکاک میں پھنس گئے حکومت پر برس پڑے ، کھری کھری سنا دیں

datetime 22  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی جانب سے ائیر پورٹس کو غیر ملکی پروازوں کے لیے اچانک بند کیے جانے سے مختلف ممالک سے پاکستان کا سفر کرنے والے 49 مسافر بینکاک کے سوورنا بومی ائیر پورٹ پر پھنس گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اچانک فیصلے کی ذمہ داری حکومت پاکستان پر ڈال کر تھائی ائیر لائن مسافروں کے قیام و طعام کی ذمہ داری سے دستبردار ہو گئی ہے۔

جس کی وجہ سے خواتین اور بچوں سمیت 49 مسافر سوورنا بومی ائیرپورٹ کے ٹرانزٹ لان میں بے یار و مددگار بیٹھے ہیں۔ تھائی لینڈ کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حلال فوڈ دستیاب ہو بھی جائے تو بیشتر مزدور پیشہ افراد کے پاس اتنی تھائی کرنسی نہیں کہ وہ 4 اپریل تک اپنے اور بیوی بچوں کے لیے کھانے کا بندوبست کر سکیں۔ تھائی ائیرلائن کی دو پروازوں سے اسلام آباد اور لاہور کے لیے سفر کرنے والے ان مسافروں کو ہفتے کی شام اس وقت بنکاک کے سوورنا بومی ائیرپورٹ پر اچانک جہازوں سے اتار دیا گیا جب حکومت پاکستان کی ہدایت پر متعلقہ وزارت نے ملکی ائیر پورٹ بند کرنے کا اچانک نوٹم جاری کیا گیا۔ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانی کورونا وائرس کی دنیا بھر میں شدت کے بعد جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور، ملائیشیا، چین، آسٹریلیا، ویتنام، کمبوڈیا یا دیگر ملکوں سے اپنے وطن کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ایک مسافر بلور خان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وہ حکومت پاکستان کے اچانک حکمنامے کی زد میں آیا ہے۔ بلور خان کے مطابق اس سے پہلے حکومت پاکستان نے کورونا وائرس نہ ہونے کے سرٹیفکیٹ مسافروں کے پاس لازمی ہونے کی پابندی لگائی تھی، اس کے پاس تھائی لینڈ کا ویزہ تھا، وہ فلائٹ چھوڑ کر سرٹیفکیٹ بنوانے کے لیے ائیرپورٹ سے باہر بنکاک شہر میں چلا گیا۔

واپس آکر مذکورہ پرواز کا بورڈنگ پاس لیا اور دیگر مسافروں کی طرح پھنس گیا۔ مسافروں نے شکوہ کیا کہ حکومت پاکستان کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق کم ازکم 72 گھنٹے پہلے کوئی بھی نوٹس جاری کرنا چاہیے تھا اور نہیں تو کم ازکم فضا میں جہازوں میں موجود مسافروں کو وطن واپس پہنچنے دینا چاہیے تھا۔ مسافروں کے مطابق انہوں نے بینکاک میں موجود پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کیا ہے، ان سے تھائی لینڈ کے ویزے جاری کرانے اور ائیرپورٹ سے باہر لے جا کر قیام کرانے کی بات چیت چل رہی ہے۔ مسافروں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان تھائی حکام سے رابطہ کر کے ان کے لیے خصوصی پرواز کا بندوبست کرے تاکہ وہ اس مشکل گھڑی میں اپنے گھروں تک پہنچ سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…