اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا صوبے میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ ۔نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان حکومت کے بعد صوبہ پنجاب میں بھی کورونا سے نمٹنے کیلئے فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطحی اجلاس۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت اورفوکل پرسن برسٹرنبیل احمداعوان، سپیشل سیکرٹری سلوت سعید، سپیشل سیکرٹری نادرچھٹہ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، ایڈیشنل سیکرٹری سلمان شاہد، سی ای اومیوہسپتال پروفیسراسداسلم خان، چیئرمین بورڈآف گورنرزپی کے ایل آئی ڈاکٹرجاویدرضاگردیزی ودیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ، مشتبہ افرادکی سکریننگ اورطبی سہولیات کاجائزہ لیا۔سیکرٹری صحت بیرسٹرنبیل احمداعوان نے صوبائی وزیرکوپنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کی تفصیلات بارے آگاہ کیا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے بتایا کہ کوروناوائرس کے ٹیسٹوں کیلئے مزیدکٹس جلدلاہورپہنچ جائیں گی۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ تمام نجی ہسپتالوں کوویٹنگ ایریازمیں لواحقین کے زیادہ رش ختم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
عوام کوروناوائرس سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کرنے کیلئے شعبہ ٹیلی میڈیسن میں موجودسینئرپروفیسرزکی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔کوروناوائرس کی روک تھام میں سماجی فاصلے اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے عوام کوبارباراحتیاطی تدابیرپرسختی سے عمدرآمدکرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔ حکومت کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئے ہرفیصلہ عوام کے مفادمیں لے رہی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں پروفیسرز، ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف بغیرکسی چھٹی چوبیس گھنٹے کوروناوائرس کے مریضوں کی خدمت کررہے ہیں۔ کوروناوائرس کے کنفرم اورمشتبہ مریضوں کے اعدادوشمارروزانہ کی بنیادپرعوام سے شیئرکئے جارہے ہیں۔ کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئے تمام ادارے مل کرکام کررہے ہیں۔