بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایران پر عائد پابندیوں کا معاملہ ، پاکستان کی کوششیں رنگ لانے لگیں ، اہم ترین ملک نے بڑی یقین دہانی کرادی

datetime 21  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کرونا وبا ،پوری دنیا کیلئے بہت بڑا چیلنج بن چکی ہے ،چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے اقوام عالم کو مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔ہفتہ کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے جرمنی میں کرونا وائرس کے باعث ہونیوالے کثیر جانی و مالی نقصان پر اظہار تعزیت کیا ۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے جرمن ہم منصب کو کرونا وبا سے نمٹنے کیلئے، پاکستان کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ کرونا وبا اس وقت پوری دنیا کیلئے بہت بڑا چیلنج بن چکی ہے اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے اقوام عالم کو مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ نے اپنے جرمن ہم منصب کو، کرونا وبا کے تناظر میں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں 8 ماہ سے جاری مسلسل کرفیو اور ہندوستان کی جانب سے انسانی حقوق پے در پے خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت کی جانب سے مسلسل کرفیو کے باعث ، غذا اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم اپنے محدود ذرائع کے ساتھ اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت کرونا وائرس پوری انسانیت کیلئے ایک چیلنج بن چکا ہے انہوںنے کہاکہ ایران میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ اشخاص اور اس وائرس کے سبب ہونیوالی اموات کی تعداد خطے میں سب سے زیادہ ہے اس صورت حال کے پیش نظر ضرورت اس امر کی ہے کہ ایران پر عائد معاشی پابندیوں کو فی الفور اٹھایا جائے تاکہ وہ اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اس آفت کا مقابلہ کر سکیں ۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے جرمن ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک جو قرض کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اس وقت درپیش عالمی تناظر میں ان کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنے وسائل کو اس عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کیلئے بروئے کار لا سکیں ۔جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ جرمنی میں اس وقت 20 ہزار سے زیادہ افراد کرونا انفیکشن سے متاثر ہو چکے ہیں اور اب تک 68 افراد لقمہ ء اجل بن چکے ہیں،ہمیں ایران کی صورت حال پر تشویش ہے۔جرمن وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو یقین دلایا کہ وہ قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف اور ایران پر عائد پابندیوں کو ہٹانے کا معاملہ اگلے ہفتے منعقد ہونے والی جی 7 وزرائے خارجہ کانفرنس اور یورپین یونین فارن منسٹرز کانفرنس میں اٹھائیں گے ۔دونوں وزرائے خارجہ نے اس صورت حال پر مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…